دہلی ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے صرف آدھے گھنٹے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ۲۲۰؍ مسافروں گھبراہٹ کا شکار۔ پائلٹ کو طیارے کے ٹائر کے متعلق شبہ تھا کہ وہ پھٹ سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2023, 7:01 PM IST | New Delhi
دہلی ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے صرف آدھے گھنٹے بعد طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ ۲۲۰؍ مسافروں گھبراہٹ کا شکار۔ پائلٹ کو طیارے کے ٹائر کے متعلق شبہ تھا کہ وہ پھٹ سکتا ہے۔
اندرا گاندھی انٹرنیشنل ہوائی اڈے (آئی جی آئی اے)، دہلی پر جمعہ کو اس وقت افراتفری پھیل گئی جب خبر ملی کہ دہلی سے پیرس کیلئے روانہ ہونے والا ایئر انڈیا کا طیارہ اپنی پرواز کے نصف گھنٹے بعد ہی ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا ہے۔ ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر ملتے ہی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضروری انتظامات شروع کر دیئے۔ فائر بریگیڈ سے لے کر دیگر سبھی شعبوں کو الرٹ کیا گیا تاکہ کسی بھی انہونی سے بچا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طیارے میں تقریباً ۲۲۰؍ مسافر سوار تھے، اور ایمرجنسی لینڈنگ کی خبر سنتے ہی تمام گھبراہٹ کا شکار ہوگئے۔ ایئرپورٹ پر طیارے کی سخت سیکوریٹی کے درمیان محفوظ لینڈنگ ہوئی اور سبھی مسافر محفوظ ہیں۔ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کے متعلق کہا جارہا ہے کہ پائلٹ کو ٹائر سےمتعلق اندیشہ ہوا تھا۔ ایئر انڈیا کی فلائٹ جب دہلی ایئرپورٹ سے پیرس کیلئے روانہ ہوئی تو کچھ ہی دیر بعد پائلٹ کو محسوس ہوا کہ طیارے کا ٹائر پھٹ سکتا ہے۔ یہ معلومات پائلٹ نے انتظامیہ کو دی، اور پھر نصف گھنٹے کے اندر ہی فلائٹ کو دہلی ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا اور اس کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔