Updated: August 16, 2026, 8:04 PM IST
| Mumbai
متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو اگلے چند دنوں کے دوران ایئرپورٹس پر اضافی سیکوریٹی چیکنگ اور طویل قطاروں کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہندوستانی یومِ آزادی کے موقع پر امارات کے اہم ایئرپورٹس پر سیکوریٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔
ہوائی جہاز۔ تصویر:آئی این این
متحدہ عرب امارات اور ہندوستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو اگلے چند دنوں کے دوران ایئرپورٹس پر اضافی سیکوریٹی چیکنگ اور طویل قطاروں کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہندوستانی یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے اہم ایئرپورٹس پر سیکوریٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔ ایئر انڈیا نے ۱۰؍ سے۲۰؍ اگست کے دوران سفر کرنے والے مسافروں کو معمول سے پہلے ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نرگس فخری روزانہ ۲۴؍ کلومیٹر سائیکل چلا رہی ہیں، اپنی فٹنیس کا راز بھی کھولا
ہندوستان نے ۱۵؍ اگست کو اپنا۸۰؍واں یومِ آزادی منایا، جس کے پیش نظر دہلی سمیت ملک کے اہم شہروں اور ٹرانسپورٹ مراکز پر سیکوریٹی بڑھائی گئی۔ اس کے اثرات ایئرپورٹس پر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایئرپورٹ پر مسافروں کو چیک اِن، سیکوریٹی اسکریننگ، امیگریشن اور دیگر رسمی کارروائیوں میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ یہ ایڈوائزری صرف ہندوستان آنے والے مسافروں تک محدود نہیں ہے۔ ہندوستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو بھی ایئرپورٹ پر اضافی وقت رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ایئرلائنز اور ایئرپورٹ حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک، پارکنگ، چیک اِن اور سیکوریٹی چیک میں ممکنہ تاخیر کو مدنظر رکھیں۔
مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی پرواز کے مقررہ وقت سے کافی پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔ عام طور پر بین الاقوامی پرواز کے لیے کم از کم تین گھنٹے پہلے پہنچنا مفید ہے، تاہم موجودہ اضافی سکیورٹی کے دوران مزید وقت رکھنا بہتر ہوگا۔ مسافروں کے لیے اہم ہدایات: سفر سے پہلے اپنی فلائٹ اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔، ممکن ہو تو آن لائن چیک اِن مکمل کرلیں۔ پاسپورٹ، ویزا/OCI اور دیگر ضروری دستاویزات آسانی سے دستیاب رکھیں۔ ایئرپورٹ جانے سے پہلے ٹریفک کی صورتحال دیکھیں۔ سیکوریٹی اور امیگریشن کے لیے اضافی وقت رکھیں۔ ایئرلائن کی جانب سے آنے والے ایس ایم ایس، ای میل یا دیگر سفری اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔
یہ بھی پڑھئے:رحمت کی سنچری کی بدولت افغانستان کی شاندار فتح، سیریز پر بھی قبضہ
موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث یو اے ای سے پروازوں کے شیڈول میں بھی بعض تبدیلیاں اور تاخیر سامنے آ رہی ہیں۔ کچھ علاقائی روٹس پر پروازیں منسوخ یا تبدیل ہوئی ہیں، اس لیے دبئی، ابوظبی یا شارجہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے تازہ ترین معلومات حاصل کرنی چاہیے۔