• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دونوں ایوانوں میں جذباتی انداز میں آنجہانی اجیت پوار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

Updated: February 23, 2026, 11:03 PM IST | Iqbal Ansari | Vidhan Bhavan

وزیراعلیٰ فرنویس اور سابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے اجیت داداکی انتظامی و قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ کابینی وزیر حسن مشرف، ادیتی تٹکرے اور ایم ایل اے روہت پوار تعزیت پیش کرتے ہوئے روپڑے

Chief Minister Fadnavis addressing a function held in memory of Ajit Pawar
اجیت پوار کی یاد میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ فرنویس خطاب کرتے ہوئے

مہاراشٹر حکومت کا اس سال کا پہلا اسمبلی بجٹ اجلاس پیر کو ممبئی کے ودھان بھون میں شروع ہوا۔ پہلے روز گورنر کی خطاب کے بعد دونوں ہی ایوانوں ( قانون ساز اسمبلی اور کونسل ) میں تحریک تعزیت پیش کی گئی جس کے تحت نائب وزیر اعلیٰ آنجہانی اجیت پوار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  اس دوران متعدد اراکین اسمبلی جذباتی ہو گئے اور ان کے آنکھوں سے آنسو چھلکنے لگے تھے۔ کابینی وزیر حسن مشرف، ادیتی تٹکرے اور اجیت پوار کے بھتیجے اور این سی پی (ایس پی) کے ایم ایل اے روہت پوار تعزیت پیش کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے تھے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر ادھو ٹھاکرے اور شیو سینا لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے بات کی۔ اسپیکر راہل نارویکر نے تجویز پیش کی کہ اسمبلی میں اجیت پوار کی یادگار قائم کی جائے۔  واضح رہے کہ ۲۸؍جنوری۲۰۲۶ء کو ایک المناک ہوائی حادثے میں اجیت پوار کی موت ہو گئی ۔
 ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی جذباتی ہو گئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’’ اجیت دادا کی شکل میں مہاراشٹر کو ایک بہترین وزیر اعلیٰ مل سکتا تھا لیکن بد قسمتی سے اب وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ اجیت دادا  ۶؍ مرتبہ نائب وزیر اعلیٰ بنے سب سے زیادہ نائب وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز انہیں ملا۔ وہ مذاق میں کہتے تھے کہ مَیں نائب وزیر اعلیٰ تو رہوں گا ہی رہوں گا لیکن کبھی نہ کبھی وزیر اعلیٰ بھی بنوں گا۔ان میں وزیر اعلیٰ بننے کی صلاحیت بھی تھی ۔
 قانون ساز کونسل میں، ادھو ٹھاکرے نے۲۰۱۹ءمیں اپنے غیر متوقع اتحاد کو یاد کیا۔انہوںنے کہا کہ’’وہ دو صبحیں تھیں جنہوں نے مہاراشٹر کو چونکا دیا تھا۔ ایک ان کے عمل کی وجہ سے تھا (۲۰۱۹ءمیں بی جے پی کے ساتھ صبح سویرے حلف برداری کی تقریب)، اور دوسری ان کی موت کی وجہ سےخبر ۔‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’اجیت پوار نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ اقتدار میں بیٹھے ہیں جنہوں نے ان پر۷۰؍ہزار کروڑ کی بدعنوانی کا الزام لگایا تھا، میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں؟ لوگ جب زندہ ہوتے ہیں تو ہراساں کئے جاتے ہیں لیکن جب وہ چلے جاتے ہیں تو ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ اجیت پوار کی خاصیت یہ تھی کہ وہ اس طرح کے الزامات سے مایوس نہیں ہوئے، اگر یہ کسی اور کے ذریعے ہوتا تو بی جے پی والے اپنے تمام الزامات کا جواب خود ہی دے دیتا۔ انہوں نے کورونا کے دوران اجیت داداکے کام کے لئے سراہا۔‘‘ان کی موت کو ادھو ٹھاکرے کیلئے ایک ’’بڑا نقصان‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ پرمود مہاجن، گوپی ناتھ منڈے اور آر آر پاٹل جیسے لیڈران کے انتقال سے کیا ہے۔ وزیر چھکن بھجبل کے بقول اجیت دادا لوگوں کو جوڑنے والے لیڈر تھے اور ان کے حامی انہیں وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK