تجارتی راجدھانی ممبئی کے علاوہ تھانے اور نوی ممبئی میں ۱۲؍ اکتوبر کو اچانک بجلی منقطع ہونے کے معاملے کی جانچ کے معاملے میں وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت نے پیر کو نوی ممبئی کے ایرولی علاقے میں واقع اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سینٹر (ایس ایل ڈی سی ) کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی لی
وزیر توانائی نتن راؤت نےایرولی میں واقع سینٹر کا دورہ کیا۔
تجارتی راجدھانی ممبئی کے علاوہ تھانے اور نوی ممبئی میں ۱۲؍ اکتوبر کو اچانک بجلی منقطع ہونے کے معاملے کی جانچ کے معاملے میں وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت نے پیر کو نوی ممبئی کے ایرولی علاقے میں واقع اسٹیٹ لوڈ ڈسپیچ سینٹر (ایس ایل ڈی سی ) کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی لی۔اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ تکنیکی ماہرین کی کمیٹی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ بجلی سپلائی متاثر ہونے سے ریلوے ٹرین سروس کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سرویسز بھی ٹھپ پڑ گئی تھیں۔
ممبئی کو بجلی سپلائی کرنے والی ۴؍ میں سے ۳؍ ۴۰۰؍ کے وی لائن بند پڑ جانے اور ان تینوں کا اضافی لوڈ چوتھی لائن پر آجانے سے اس چوتھی لائن کو بھی بند کرنا پڑا تھا۔ ایسے موقع پر’ آئی لوڈنگ‘ شروع ہونی چاہئے تھی لیکن وہ شروع نہیں ہوئی تھی جس کے سبب بجلی سپلائی ٹھپ ہوگئی تھی۔ لوڈ ٹرانسمیشن میں ایس ایل ڈی سی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس روز ہونےو الے مسئلے اور عام دنوں میں ایس ایل ڈی سی کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے وزیر توانائی نے پیر کو ایس ایل ڈی سی کاد ورہ کیا ۔ اس موقع پر ٹاٹا پاور کمپنی کے افسران نے پرزینٹیشن کے ذریعے بتایا کہ ممبئی کی ’آئی لوڈنگ‘ تکنیک کیا ہے اور ۱۲؍ اکتوبر کو کیا ہوا تھا۔
ا س موقع پر نتن راؤت نے کہاکہ ’’ممبئی کو باہر سے بجلی سپلائی کرنے اور باہر کی بجلی سپلائی ٹھپ پڑنے پر ممبئی کی اضافی بجلی سپلائی ’آئی لوڈنگ‘ کو کارگر کرنا لازمی تھا اس کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا ۔ لہٰذا اس معاملے میں خامیوں کو تلاش کرنے کیلئے ایک تکنیکی آڈٹ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق خاطیوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں وزیر توانائی ڈاکٹر نتن راؤت کے ہمراہ محکمہ توانائی کے پرنسپل سیکریٹری اسیم گپتا ، مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹری سٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمٹیڈ ( ایم ایس ای ٹی سی ایل )کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر دنیش واگھمارے،ڈائریکٹرسنجے تاکسانڈے، تکنیکی مشیر اتم زالٹے اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔