انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھارت منڈپم میں اپنی ۷۰؍ ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ای ڈی کے ڈائریکٹر راہل نوین نے اقتصادی جرائم سے نمٹنے اور ملک کے معاشی نظام کے تحفظ میں ایجنسی کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں بتایا۔
EPAPER
Updated: May 02, 2026, 5:01 PM IST | New Delhi
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھارت منڈپم میں اپنی ۷۰؍ ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ای ڈی کے ڈائریکٹر راہل نوین نے اقتصادی جرائم سے نمٹنے اور ملک کے معاشی نظام کے تحفظ میں ایجنسی کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں بتایا۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے نئی دہلی واقع بھارت منڈپم میں اپنی ۷۰؍ ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر ای ڈی کے ڈائریکٹر راہل نوین نے اقتصادی جرائم سے نمٹنے اور ملک کے معاشی نظام کے تحفظ میں ایجنسی کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں بتایا۔
نوین نے افسران، معززین اور بین الاقوامی شراکت داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی نے کرپٹو کرنسی دھوکہ دہی، سائبر سے چلنے والے مالیاتی جرائم، دہشت گردی کی فنڈنگ اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے ابھرتے ہوئے خطرات کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے۔ اس پروگرام میں مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، ریونیو سکریٹری اروند شریواستو، ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایس وی راجو اور اسپیشل ڈائریکٹر منو ٹینٹی وال اور دیگر لوگ شامل ہوئے۔
ای ڈی ڈائریکٹر نے کہا کہ مالی سال ۲۶۔۲۰۲۵ء میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت ۸۱۲؍ استغاثہ کی شکایتیں درج کی گئیں، جو پچھلے سال کے اعداد و شمار سے تقریباً دگنی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ای ڈی کی تاریخ میں کل استغاثہ کی شکایتوں میں سے ۴۱؍ فیصد سے زیادہ شکایتیں صرف گزشتہ دو سالوں میں درج کی گئی ہیں۔ ای ڈی نے اس مالی سال کے دوران ۸۱۴۲۲؍ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی، جو ۱۷۰؍ فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کل ضبطی۳۶ء۲؍ لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:۷۰۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بننے والی پربھاس کی ’’فوجی‘‘ کا سیکوئل نہیں آئے گا
نوین نے کہا کہ ان ضبطیوں کے ذریعے متاثرین (جن میں بینک، سرمایہ کار اور گھر خریدنے والے شامل ہیں) کو۶۳۱۴۲؍ کروڑ روپے واپس دلائے گئے ہیں۔ ای ڈی ڈائریکٹر نے ۹۴؍ فیصد سزا کی شرح پر بھی زور دیا اور بھروسہ ظاہر کیا کہ عدالتوں میں ابھی زیر التواء ۲۴۰۰؍ سے زیادہ معاملات میں سے زیادہ تر میں سزا ہوگی۔ مفرور مجرموں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مفروراقتصادی جرائم ایکٹ کے تحت ۵۴؍ افراد کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے، جن میں سے۲۱؍ کو مفرور قرار دیا جا چکا ہے اور اب تک ۲۱۷۸؍ کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ویبھو سوریا ونشی کی کسی واضح کمزوری کی نشاندہی کرنا مشکل ہے: ایان بشپ
نوین نے منی لانڈرنگ کے خلاف کوششوں میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار پر بھی زور دیا، اور بین الاقوامی اثاثہ ریکوری نیٹ ورک میں ہندوستان کی قیادت کی پوزیشن اور آنے والے عالمی پروگراموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے ای ڈی کے اندر انتظامی اصلاحات پر بھی زور دیا، جن میں کیو آر کوڈ پر مبنی سمن کی تصدیق جیسے بہتر شفافیت کے اقدامات اور مضبوط اندرونی نگرانی شامل ہے۔ نوین نے ای ڈی کے افسران کو ان کی لگن کا کریڈٹ دیا اور پیچیدہ مالیاتی جرائم سے نمٹنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے تئیں ایجنسی کے عزم کا اعادہ کیا کہ جرم سے حاصل شدہ جائیداد معاشرے کو واپس دلائی جائے۔