Inquilab Logo Happiest Places to Work

یوم ماحولیات: وزیر اعظم نےالیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا ، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کا آغاز

Updated: June 05, 2025, 11:44 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم ماحولیات(۵؍ جون) کے موقع پر پودا لگا کر ’ایک پیڑ ماں کےنام ۲۰۲۵ء ‘ مہم کی شروعات کی

Prime Minister Modi planting a sapling under the `Ek Peer Maa Ke Naam` campaign
وزیر اعظم مودی ’ ایک پیڑ ماںکے نام ‘ مہم کے تحت پودا لگاتے ہوئے

  وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم ماحولیات(۵؍ جون) کے موقع پر پودا لگا کر ’ایک پیڑ ماں کےنام ۲۰۲۵ء ‘ مہم کی شروعات کی ۔  اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے دہلی حکومت کی پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت ۲۰۰؍الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور دہلی کے کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے ۔ نئی ’دیوی‘ الیکٹرک بسیں دہلی کے چار اہم ڈپو کُشک نالہ، غازی پور، دوارکا اور ایسٹ ونود نگر سے چلائی جائیںگی ۔ یہ بسیں ایسٹ دہلی، ویسٹ دہلی، ساؤتھ دہلی، ساؤتھ ویسٹ دہلی اور سینٹرل دہلی کے کئی اہم روٹ پر چلیں گی۔بتایا جاتا ہے کہ ان بسوں کے چلائے جانے سے دہلی کے کئی علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی پہنچ اچھی ہوگی۔ اس سے نجی گاڑیوں پر انحصار کم ہوگا اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ بسوں کے اندر جی پی ایس، سی سی ٹی وی کیمرہ، پینک بٹن جیسی جدید ترین سہولتیں دی گئی ہیں۔ اس سے مسافروں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ راجدھانی دہلی میں لاسٹ مائل کنکٹیویٹی کو فروغ دینے کیلئے دہلی حکومت کی طرف سے۴۰۰؍دیوی بسوں کا آپریشن پہلے سے ہی کیا جا رہا ہے۔ ان بسوں کا آپریشن ڈی ٹی سی اور ڈِمٹس کے تحت کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جانکاری دی تھی کہ اس سال کے آخر تک دہلی میں ۲۰۸۰؍دیوی بسیں چلائی جائیں گی۔ ان بسوں میں کل۲۳؍سیٹیں ہوتی ہیں  جن  میں۶؍پنک سیٹیں خواتین کے لیے محفوظ کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK