• Mon, 09 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایپسٹین جیسے چہرے نے رفعت اوزدمیر کو سماجی دباؤ میں مبتلا کر دیا

Updated: February 09, 2026, 11:22 AM IST

ترک شہری رفعت پریشان ہے کہ اسے ہر کوئی بدنام زمانہ امریکی کاروباری سمجھ کر نفرت و نخوت کا اظہار کررہا ہے۔

Rifat Ozdemir, a resident of the Turkish city of Kayseri, looks like Jeffrey Epstein. Photo: INN
ترکی کے قیصری شہر کے رہنے والے رفعت اوزدمیر،جیفری ایپسٹین کی طرح نظر آتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ترکی کے ۵۵؍سالہ رفعت اوزدمیر بدنام زمانہ امریکی ارب پتی جیفری ایپسٹین سے غیر معمولی مشابہت کے باعث ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئے ہیں۔ عوام نے ان دونوں کے درمیان نمایاں مماثلت کو خاصی توجہ دی۔ 
جيفری ایپسٹین، جو یہودی نژاد امریکی ارب پتی اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ تھا،۱۹۵۳ء میں پیدا ہوا اور تدریس و بینکاری سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ رہا۔ وہ دنیا کے کئی مشہور ستاروں اور سیاست دانوں کے قریب سمجھا جاتا تھا، جن پر کم عمر لڑکیوں پر مشتمل ایک مبینہ نیٹ ورک سے تعلق کے الزامات بھی لگے۔ ایپسٹین کو۲۰۰۸ء میں جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا، جبکہ۲۰۱۹ء میں نیویارک کی جیل میں مزید مقدمے کے انتظار کے دوران مردہ پایا گیا۔ 
امریکی وزارتِ انصاف کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق فائلیں جاری ہونے کے بعد ترک شہری رفعت اوزدمیر کی تصویر ترک اور بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی، کیونکہ صارفین نے ان کی شکل و صورت کو ایپسٹین سے غیر معمولی حد تک مشابہ قرار دیا اور تصاویر و تقابلی پوسٹس وسیع پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ اوزدمیر نے بتایا کہ سب سے پہلے ان کے بھتیجے نے انہیں اس مشابہت کی طرف متوجہ کیا تھا، جس نے مذاق میں کہا: ’’چچا، آپ جیفری ایپسٹین سے بہت ملتے جلتے ہیں۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ معاملہ ان کے لیے نفسیاتی اور سماجی بوجھ بن گیا، کیونکہ عوامی مقامات پر لوگوں کی حیرت اور ناگواری بھری نظروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اوزدمیر کے مطابق: ’’میں اس شخص کو پہلے جانتا بھی نہیں تھا، پھر سوشل میڈیا اور خبروں کے ذریعے اس کے بارے میں معلوم ہوا۔ میں نہیں چاہتا کہ میرا موازنہ ایسے شخص سے کیا جائے۔ شاید شکل و صورت میں کچھ مماثلت ہو، لیکن یہ یقیناً میری بدقسمتی ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK