• Sat, 21 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران کی دنیا سے امریکی فضائی حملوں میں اسکولی بچوں کی ہلاکت یاد رکھنے کی اپیل

Updated: November 21, 2026, 9:58 PM IST | Tehran

ایران نے دنیا سے امریکی فضائی حملوں میں اسکول پر ہلاک ہونے والے درجنوں بچوں کو یاد رکھنے کی اپیل کی، اس حملے میں ۱۶۸؍ بچے اور اساتذہ ہلاک ہوئے، اور تقریباً۳۰۰؍ زندہ بچنے والے طلبہ شدید نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ایران کے اقوام متحدہ میں مشن نے جمعہ کو عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ۲۸؍ فروری کو ایرانی اسکول پر امریکی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کو یاد رکھیں اور زندہ بچنے والوں کے دکھوں کی طرف توجہ کریں ۔ عالمی یوم اطفال کے موقع پر امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں، مشن نے کہا کہ مناب شہر کے اسکول پر دو امریکی فضائی حملوں میں۱۶۸؍ بچے اور اساتذہ ہلاک ہوئے۔مشن نے اپنے بیان میں کہا، ’’آئیے مناب کے معصوم بچوں کے دکھوں کو آواز دیں۔ آئیے ان کی یاد کو دوام بخشیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: آئزن کوٹ کا اتحادی مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ہنگامی حکومت کا اشارہ

علاوہ ازیں ایران نے تقریباً۳۰۰؍ طلبہ کی حالت زار کو بھی اجاگر کیا جو حملوں میں زندہ بچ گئے لیکن شدید نفسیاتی صدمے کا شکار ہیں، جنہیں طویل مدتی دیکھ بھال، علاج اور مدد کی ضرورت ہے۔اس نے مزید کہا، ’’ایران کے لوگ مناب کے بچوں کے سانحے کو کبھی نہیں بھولیں گے، جن کی جانیں امریکی فضائی حملوں میں بے دردی سے لی گئیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی جیلوں میں قید تقریباً ۳۵۰؍ فلسطینی بچے تشدد اور فاقہ کشی کا شکار: قیدیوں کی تنظیمیں

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ فیکٹ فائنڈنگ مشن نے حال ہی میں کہا کہ اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیادیں ہیں کہ امریکہ نے ایران میں دو ٹوماہاک فضائی حملوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، جن میں مناب کے ایک  اسکول پر حملہ بھی شامل ہے۔بعد ازاں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پہلے کہا تھا کہ پینٹاگون اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن جوابدہی یا ٹائم لائن کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی۔حملوں میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں مبینہ طور پر۷؍ سے ۱۲؍ سال کے درمیان تھیں۔یاد رہے کہ فضائی حملے۲۸؍ فروری کو ہوئے، جو ایران پر امریکی جنگ کا پہلا دن تھا، وہ جنگ جو آج تک جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK