• Tue, 13 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اتحاد ایئرویز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

Updated: January 13, 2026, 4:04 PM IST | New Delhi

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایئر لائن سے ۲۰۲۵ء کے دوران ۴ء۲۲؍ملین مسافروں نے سفر کیا جو ایئرلائن کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور سالانہ ۲۱؍فیصد اضافہ ہے۔

Etihad Airways.Photo:INN
اتحاد ایئر ویز۔ تصویر:آئی این این

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے نیا ریکارڈ قائم کردیا، ایئر لائن سے ۲۰۲۵ء کے دوران ۴ء۲۲؍ملین مسافروں نے سفر کیا جو ایئرلائن کی تاریخ میں سب سے زیادہ اور سالانہ ۲۱؍فیصد اضافہ ہے۔ 
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پورے سال کے لیے مسافر لوڈ فیکٹر ۳ء۸۸؍فیصد رہا، جو  ۲۰۲۴ء کے مقابلے میں دو فیصد زیادہ ہے۔ 
رپورٹس کے مطابق ایئرلائن نے سال کا اختتام بہترین انداز میں کیا، دسمبر میں۲ء۲؍ ملین مسافروں نے سفر کیا، جو ۲۰۲۴ء کے اسی مہینے کے مقابلے میں ۲۸؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران مسافر لوڈ فیکٹر ۶ء۸۷؍  فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اتحاد ایئرویز کا آپریٹنگ بیڑا ۱۲۷؍ طیاروں پر مشتمل ہے، جس میں ۲۰۲۵ء کے دوران ۲۹؍ نئے طیاروں کو شامل کیا گیا ہے، یہ ایئرلائن کی تاریخ میں ایک سال کے دوران بیڑے میں سب سے زیادہ توسیع ہے۔ 
ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انتونوالدو نیوس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ۲۰۲۵ء ایئر لائن کے لیے ترقی کے لئے اچھا سال ثابت ہوا، ۲۲؍ ملین سے زیادہ مسافر فیضیاب ہوئے، جو ایئرلائن کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔  اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت ۱۲۷؍طیاروں پر مشتمل تاریخ کا سب سے بڑا بیڑا اتحاد ایئر ویز کو ابوظہبی میں مزید مسافروں کا خیرمقدم کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:نقل سے پاک امتحان کیلئے ریاستی سطح کی کمیٹی تشکیل

انڈیگو کی نیو ایئر سیل، کرایہ۱۴۹۹؍ روپے سے شروع
نجی فضائی کمپنی انڈیگو نے منگل کو نیو ایئر سیل کا اعلان کیا، جس میں گھریلو راستوں پر کرایہ۱۴۹۹؍روپے سے شروع ہو رہا ہے۔  انڈیگو نے منگل کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ یہ سیل ۱۳؍ سے۱۶؍ جنوری تک جاری رہے گی۔ اس میں گھریلو راستوں پر تمام ٹیکس اور فیس سمیت کرایہ ۱۴۹۹؍ روپے سے شروع ہوگا، جبکہ بین الاقوامی راستوں پر کرایہ ۴۴۹۹؍ روپے سے شروع ہوگا۔ ساتھ ہی منتخب سکس ای ایڈ اونس  پر ۷۰؍ فیصد تک رعایت بھی دی جائے گی۔  اس پیشکش کے تحت۲۰؍ جنوری سے ۳۰؍ اپریل تک کے سفر کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھئے:شاہد کپور نہیں، کارتک آرین’’او رومیو‘‘ کے لئے فلمسازوں کی پہلی پسند تھے

بکنگ سفر سے کم از کم سات دن پہلے کرانی ہوگی۔  انڈیگو اسٹریچ کا کرایہ منتخب گھریلو راستوں پر ۹۹۹۹؍روپے سے شروع ہوگا۔  ایئرلائن نے بتایا کہ انڈیگو کی ویب سائٹ، ایپ، واٹس ایپ اور اے آئی اسسٹنٹ سکس ای ایس کے آئی اے  سے براہِ راست ٹکٹ بک کرانے پر دو سال تک کے بچوں کے ٹکٹ ایک روپے میں بک کرائے جا سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK