گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف یورپ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، صمود فلوٹیلا غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والا ایک بین الاقوامی امدادی منصوبہ ہے۔
EPAPER
Updated: May 19, 2026, 7:01 PM IST | Rome
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف یورپ میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، صمود فلوٹیلا غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والا ایک بین الاقوامی امدادی منصوبہ ہے۔
پیر کو اٹلی اور یونان میںگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، صمود فلوٹیلا غزہ کی ناکہ بندی توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والا ایک بین الاقوامی امدادی منصوبہ ہے۔اٹلی میں روم اور دیگر کئی شہروں میں مظاہرے ہوئے، جو مزدور یونینوں اور سول سوسائٹی گروپس کی طرف سے ،’’ہم سب کچھ روک دیتے ہیں‘‘کے نعرے تحت بلائی گئی عام ہڑتال کا حصہ تھے۔اس ہڑتال کے ذریعے بڑھتی ہوئی روزمرہ زندگی کی لاگت، صحت اور تعلیم پر سرمایہ کاری کے بجائے فوجی اخراجات، اور جنگی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ساتھ ہی اطالوی حکومت سے اسرائیل کے ساتھتعلقات سے بچنے اور عالمی صمود فلوٹیلا کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: واشنگٹن کے اشارے کا انتظار، اسرائیل ایران پر حملے کیلئے تیار
اس دورام روم میں ہزاروں افراد نے پلازا دی چنکوئچنٹو پر فلسطینی پرچم اور فلوٹیلا کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھائے اور پھر پلازا سان جیووانی کی طرف مارچ کیا۔مظاہرین نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے اور اسرائیل سے تعلقات معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔میلان، نیپلز اور ٹیورن سمیت دیگر شہروں میں بھی فلوٹیلا کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں، جن میں ہزاروں افراد شامل ہوئے۔دریں اثنا، ایتھنز میں سیکڑوں افراد نے وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر جمع ہو کر عالمی صمود فلوٹیلا سے وابستہ جہازوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ساتھ ہی مظاہرین نے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے فلسطینی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی۔
یہ بھی پڑھئے: سان ڈیاگو کی سب سے بڑی مسجد میں فائرنگ، ۵؍افراد ہلاک
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کو بین الاقوامی سمندر میں غزہ جانے والے عالمی صومود انسانی فلوٹیلا پر حملہ کر کے اسے روک لیا اور تقریباً۱۰۰؍ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ فلوٹیلا غزہ پر اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔یاد رہے کہ۲۹؍ اپریل کو بھی اسرائیلی افواج نےیونان کے کریٹ جزیرے کے ساحل پر عالمی صمود امدادی فلوٹیلا پر حملہ کیا تھا۔