Inquilab Logo

بلڈرس اور ڈیولپرس کے رجسٹریشن منسوخ ہونے کے بعد بھی صارفین اپنی شکایت ’مہاریرا‘ میں کرسکتے ہیں

Updated: July 14, 2023, 9:44 AM IST | Mumbai

شہر و مضافات اور اطراف میں مہاریرا کے تحت عمارتیں تعمیر کرنے والے ۱۰۷ ؍ بلڈرس اور ڈیولپرس نے رجسٹرڈ پروجیکٹ کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی ۔

`Maharera` Office in Bandra Kurla Complex.
باندرہ کرلا کمپلیکس میں ’مہاریرا‘ کا دفتر۔

شہر و مضافات اور اطراف میں مہاریرا کے تحت عمارتیں تعمیر کرنے والے ۱۰۷ ؍ بلڈرس اور ڈیولپرس نے رجسٹرڈ  پروجیکٹ کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی ۔ ایک طرف ان پروجیکٹوں کے رجسٹریشن کی منسوخی  کا سلسلہ شروع ہوچکا ہےتو دوسری طرف مہاراشٹر ریئل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھاریٹی (مہا ریرا ) نےرجسٹریشن کی منسوخی کے بعد بھی صارفین کو اگر کسی بھی قسم کی  شکایت ہونے پر مہاریرا میں شکایت کرنے کا اہل قرار دیا ہے ۔
  رجسٹریشن منسوخ کرنے کے سلسلہ میں گاہک پنچایت نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اگر مستقبل میں کوئی مسئلہ پیدا ہوگا تو ڈیولپر کے خلاف کہاں اور کس کے پاس شکایت کی جاسکے گی ۔گاہک پنچایت نےمذکورہ بالابلڈرس اور ڈیولپرس کے رجسٹریشن کی منسوخی کی وجہ سے صارفین کے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور مہاریرا کو مکتوب روانہ کیا تھا۔ اس کا جواب دیتے ہوئے مہاریرا کے سیکریٹری وسنت پربھو نےجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ اوّل تو رجسٹریشن کی منسوخی کا اختیار مہارریرا کے پاس نہیں ہے اور دوسرے اگر پروجیکٹوں کی تعمیر کے تعلق سے کوئی شکایت ہوگی تو اس پر سماعت ہوگی اور صارفین کے مسئلہ کو حل کیا جائے گا ۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن پروجیکٹوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا جانا ہے ، اس کی تفصیلات پہلے ہی ویب سائٹ پر ڈال دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ رجسٹریشن کی منسوخ سے قبل ڈیولپر سے حلف نامہ لیا جارہا ہے تاکہ وہ صارفین کی شکایت پر اس کا مسئلہ حل کرے ۔اس کے باوجود صارف یا صارفین کو اس پر اعتراض ہوگا تو وہ شکایت درج کراسکتا اور کراسکتے ہیں جس پر سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔
 یاد رہے کہ گاہک پنچایت نے ڈیولپرس کے ذریعہ پروجیکٹ کی منسوخی کیلئے داخل کی گئی اپیل پر ملک کے اٹارنی جنرل سے مشورہ طلب کرنے کی بھی اپیل کی تھی ۔اس کے علاوہ پروجیکٹ کی منسوخی کیلئےاخبارات میں نوٹس دینے اور صارفین کے اعتراضات طلب کرنے کی بھی اپیل کی گئی تھی  ساتھ ہی ان ڈیولپرس کو بلیک لسٹ کرنے اور جرمانہ عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس پر مہاریرا کے سیکریٹری نے گاہک پنچایت کو  بیداری مہم چلانے  اور  صارفین سے ۱۵؍ دن میں اعتراضات طلب کر نے کی بھی اطلاع دی تھی ۔

maha rera Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK