’جل جیون مشن‘ کی جائزہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہےکہ پانی زندگی ہے اسی لئے ریاست کے دیہی علاقوں میںہر گھر کو نل کا پانی فراہم کرنے کے منصوبہ کو جلدازجلد مکمل کیا جانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کے اشتراک سے نافذکی جانے والی اس اسکیم کے تحت ریاست کےدیہی افراد کو ۲۰۲۴ء تک ’ہر گھر نل کا پانی ‘مہیا کرانے کا عزم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی ریاستی وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے نے یکم مئی سے ممبئی کے ہر مکین کو نل کنکشن دینے کا اعلان کیاتھا ۔
وزیر اعلیٰ ادھوٹھاکرے نے منگل کو اپنی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ’جل جیون مشن ‘کی جائزہ میٹنگ طلب کی جس میں متعلقہ افسران کو طلب کیاگیا ۔ میٹنگ کےدوران انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ دیہی علاقوں کےشہریوں کو بھی پینے کا پانی میسر ہو سکے۔ ریاست میں دیہی علاقوں کے لوگوںکو نل سے پانی فراہم کرنے کا ہدف ۷۱؍ فیصد حاصل کرلیا گیا ہے۔
ادھو ٹھاکرے کے مطابق ’’ ریاست میں پانی کی فراہمی کی اسکیموں کا کام ’جل جیون مشن‘ کے تحت جاری ہے اور باقی کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے اسکیموں کی نگرانی پر خصوصی زور دیا جائے۔