• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فجندار ہائی اسکول وہور کے طلبا کی رننگ اور اسکیٹنگ میں عمدہ کارکردگی

Updated: October 27, 2026, 2:05 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

روہتک ہریانہ میں ہونیوالے ۱۳؍ویں اسٹوڈنٹس اولمپک نیشنل گیمز ۲۷۔۲۰۲۶ء میں کوکن کے وہور تعلقہ کے فجندار ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج کے ۲؍طالب علموں نے رننگ اور رولر اسکیٹنگ مقابلوں میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے اوّل اوردوم مقام پایا۔

Right: Muhammad Ibrahim Junaid Jalal. Left: Sangameshwari Riyan Aftab. Photo: INN
دائیں: محمد ابراہیم جنید جلال۔بائیں: سنگمیشوری ریان آفتاب۔ تصویر: آئی این این

روہتک ہریانہ میں ہونیوالے ۱۳؍ویں اسٹوڈنٹس اولمپک نیشنل گیمز ۲۷۔۲۰۲۶ء میں کوکن کے وہور تعلقہ کے فجندار ہائی اسکول اینڈجونیئر کالج کے ۲؍طالب علموں نے رننگ اور رولر اسکیٹنگ مقابلوں میں امتیازی کامیابی حاصل کرکے اوّل اوردوم مقام پایا۔ ۲۴؍سے ۲۶؍اکتوبر ۲۰۲۶ءکےدرمیان ہریانہ میں ہونےوالے قومی مقابلےمیں ریان آفتاب سنگمیشوری نے ۱۰۰؍میٹر رننگ مقابلہ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہر ہ کرکے اوّل مقام حاصل کیا۔ ریان گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ادویات کے معیارکی تعمیل کی مہم کےدوران ۴۵۰؍ افراد کو نوٹس جاری کئے گئے

پڑھائی کے ساتھ اسپورٹس میںبھی اس ہونہارطالب علم نے عمدہ کارکردگی پیش کرکے اسکول کا نام روشن کیاہے۔اسی طرح رولر اسکیٹنگ میں بارہویں جماعت کے طالب علم محمد ابراہیم جنید جلال نے اپنی انتھک محنت سے ۶۰۰؍اور۸۰۰؍میٹر کےمقابلےمیں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ۔ دونوں ہی نوجوان کھلاڑی متعلقہ کھیلوںمیں اپناکرئیر بنانے کےمتمنی ہیں۔اسکول کی نمایاں کامیابی پر ادارہ کے چیئرمین عبدالرئوف فجندار ،افسرِ انتظامیہ غلام محمد پٹیل ، ندیم فجندار ،پرنسپل راحل شمس الدین اورسپروائزر ڈاکٹر فخرالدین علی احمد نیز تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے دونوں کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK