• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حوثیوں کے۵؍ گوداموں،۶؍ لانچنگ پیڈ اور ایک میزائل ڈپو پر حملہ

Updated: October 27, 2026, 1:52 PM IST | Agency | Riyadh/Sanaa

عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نےبتایا کہ جن میزائل فائرنگ ریمپس کو تباہ کیاگیا ہے ان میں سے ایک کا استعمال ریاض پر حملے کیلئے کیا جانے والا تھا۔

According to the Saudi-led coalition, only Houthi military positions in Yemen have been targeted. Photo: INN
سعودی اتحاد کے مطابق یمن میں صرف حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن میں حوثیوںکے متعدد ٹھکانوں اور اسلحہ کو نشانہ بنایا ہے۔عرب اتحادی فوج کے ذرائع کے مطابق یمن میں  حوثیوں کے خلاف ایک وسیع کارروائی کی گئی ہے  جن میں۵؍  سرنگوں جن میںبیلسٹک میزائل کے ذخائر تھے،۶؍ لانچنگ  پیڈزاور ایک  میزائل گودام تباہ کر دیا گیا ہے۔سعودی قیادت  کے  عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی  نے ایکس  پر جاری بیان میں کہا کہ یمن کے شہر صنعا میں۲؍بیلسٹک میزائل فائرنگ ریمپس کو تباہ کر دیا گیا ہے۔المالکی نے کہا کہ ان ریمپس میں سے ایک کا استعمال سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر حملہ کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا۔

عرب اتحاد کے ترجمان نے بعد ازاں بیان دیا کہ یہ کارروائی سعودی عرب کے جائز دفاعی حق کے دائرہ کار میں کی گئی اور حوثیوں کے فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔المالکی نے کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ حوثیوں کے کنٹرول والے علاقوں میں بیلسٹک میزائل کے ذخیرہ والی۵؍سرنگیں،۴؍ بیلسٹک میزائل فائرنگ ریمپس اورایک میزائل گودام تباہ کر دیا گیا۔المالکی نے کہا کہ آپریشن کا زور حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کے درمیان رسد کے راستے منقطع کرنے پر تھا اور ساتھ ہی یمن کی محاذی پٹیوں میں حوثیوں کے ٹھکانے اور فوجی ساز و سامان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: مشی گن میں سینیٹ کی انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ کی عبدالسید کے خلاف فرقہ وارانہ بیان بازی میں شدت

حوثیوں کا عدن اور لاحج میں حملوں کا اعلان 

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایکس پر لکھا کہ وہ یمن کے صوبوں عدن اور لاحج میں حکومتی  فورسیز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ سریع نے بتایا کہ ان کے دو حملوں میں بڑی تعداد میں بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے اور عدن کے صلاح الدین اور لاحج کے علاقے میں ہتھیاروں کے گودام کو نشانہ بنایاگیا۔واضح رہےکہ یمن کی یہ جنگ ستمبر۲۰۱۴ء میں حوثیوں کے دارالحکومت صنعا اور بعض صوبوں پر قبضہ کرنے کے بعد شروع ہوئی۔سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد مارچ۲۰۱۵ءسے بین الاقوامی برادری کی تسلیم شدہ یمنی حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔یمن میں حکومت نواز فورسیز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں حالیہ عرصے میں بڑھ گئی ہیں اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی ان حملوں کا الزام سعودی عرب پر عائد کرتے ہوئے اسے بیلسٹک میزائلوں اور ڈراونز کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK