• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ادویات کے معیارکی تعمیل کی مہم کےدوران ۴۵۰؍ افراد کو نوٹس جاری کئے گئے

Updated: October 27, 2026, 2:01 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی کارروائی ، قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ۲۹؍ لائسنس منسوخ اور ۷۱؍ لائسنس معطل کئے گئے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ریاست میں ادویات کا معیاراور ادویات کی فروخت کے قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے اور بغیر لائسنس کے ادویات سازی اور فروخت کو روکنے کیلئے، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے محکمہ ادویات نے ۵؍ سے ۱۷؍اکتوبر تک ۲؍ہفتوں کے دوران ریاست بھر میں ایک خصوصی معائنہ مہم چلائی ۔ مہم میں مجموعی طور پر ۹۳۷؍ ادویات بنانے والوں، کاسمیٹکس مینوفیکچررز، میڈیکل ڈیوائس مینوفیکچررز، خون کی جانچ کرنے والے تمام لیبر سینٹرز، بلڈ ٹیسٹنگ سینٹرز اور ادویات کی فروخت کرنے والوں کا معائنہ کیا گیا ۔

ان معائنوں میں پائی جانے والی غلطیوں کے حوالے سے ۴۵۰؍ متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ۲۹؍ لائسنس منسوخ اور ۷۱؍ لائسنس معطل کئے گئے ۔ادویات، کاسمیٹکس اور طبی آلات بنانے والے اداروں، خون کے مراکز، خون ذخیرہ کرنے کے مراکز اور منشیات کی جانچ کی لیبارٹریوں کے کل۱۰۵؍ معائنے کئے گئے۔ پہلے ہفتے میں۳۱؍ معائنے کئے گئے جبکہ دوسرے ہفتے میں یہ تعداد بڑھ کر ۷۴؍ ہو گئی۔ان معائنوں میں سے ۳۶؍ ایلوپیتھک میڈیسین مینوفیکچررز، ۴؍ آیورویدک میڈیسین مینوفیکچررز، ۸؍ کاسمیٹکس مینوفیکچررز اور ۴؍ ہومیوپیتھک میڈیسین مینوفیکچررز پر کئے گئے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۸؍اکتوبر سے بوتھ سطح پر ووٹر لسٹ کی جانچ شروع کی جائےگی

اس میں طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کے ۷؍معائنے، ۲؍ ادویات کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کے ،۲۲؍ خون کے مراکز کے اور ۲۲؍ خون کے ذخیرہ کرنے والے مراکز کے معائنے شامل تھے۔ مختلف زمرے میں پائی جانے والی غلطیوں کیلئے کل ۶۸؍ نوٹس جاری کئے گئے۔ سنگین غلطیوں کی وجہ سے ۲۲؍ لائسنس معطل اور ۷؍ لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔ ان میں سے آیورویدک میڈیسن مینوفیکچررز کے ۱۰؍ لائسنس، ایلوپیتھک میڈیسین مینوفیکچررز کے ۴؍، کاسمیٹکس مینوفیکچررز کے ۲؍، بلڈ سینٹرزکے ۳؍ اور بلڈ اسٹوریج سینٹرز کے ۳؍ لائسنس معطل کر دیئےگئے۔

منشیات کی فروخت کے لائسنس دہندگان کی بھی جانچ

ریاست میں منشیات کی فروخت کے لائسنس دہندگان پر ۸۳۲؍ معائنے کئے گئے۔ اس میں معمول کے معائنے، خصوصی مہم کے تحت کئے گئے معائنے اور شہریوں کی شکایات پر مبنی معائنے شامل تھے ۔معائنہ کے دوران۳۸۲؍ منشیات فروشوں کو نوٹس جاری کئے گئے جنہوں نے قواعد کی خلاف ورزی کی یا غلطیاں کیں۔ ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ اور اس کے تحت قوانین کی خلاف ورزی پر ۴۹؍ڈرگ سیلز لائسنس معطل جبکہ ۲۲؍لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔لیباریٹری کے اعداد و شمار کے مطابق، ممبئی ڈرگ لیب میں ۱۱۹؍نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے ۱۰؍ نمونے غیر تعمیل پائے گئے۔اورنگ آباد (سمبھاجی نگر لیب) میں ۱۳۳؍ نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے ۷؍ نمونے غیر تعمیل پائے گئے۔ ناگپور لیب میں ۲۷؍نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے ۴؍ نمونے غیر تعمیل پائے گئے ۔

کارروائی کن پر کی گئی ؟

لائسنس منسوخی کی کارروائیوں میں ایلوپیتھک ادویات بنانے والے۴؍ لائسنس، ایک کاسمیٹکس مینوفیکچرر، ایک بلڈ سینٹراور ایک بلڈاسٹوریج سینٹرشامل ہے۔ اسی عرصے کے دوران بغیر لائسنس ادویات کی فروخت اور کاسمیٹکس کی تیاری کے خلاف مجموعی طور پر ۵؍، ملاوٹ شدہ ادویات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف۴؍ اور ملاوٹ شدہ ادویات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک کارروائی کی گئی۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر ۲۸؍ لاکھ ۵۲؍ ہزار ۳۰۴؍ روپے کی رقم ضبط کی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK