• Tue, 27 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مشی گن میں سینیٹ کی انتخابی ریلی کے دوران ٹرمپ کی عبدالسید کے خلاف فرقہ وارانہ بیان بازی میں شدت

Updated: October 27, 2026, 1:49 PM IST | Agency | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سینیٹ انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالسید کے خلاف مذہبی بنیادوں پر حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے یہاں تک دعویٰ کیا کہ اگر ترقی پسند نظریات کے حامل ڈاکٹر انتخاب جیت گئے تو کرسمس منسوخ کر دی جائے گی۔

Democratic candidate Abdul Sayed. Photo: INN
ڈیموکریٹک امیدوار عبدالسید۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سینیٹ انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالسید کے خلاف مذہبی بنیادوں پر حملوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے یہاں تک دعویٰ کیا کہ اگر ترقی پسند نظریات کے حامل ڈاکٹر انتخاب جیت گئے تو کرسمس منسوخ کر دی جائے گی۔ ٹرمپ نے اتوار کو وسط مغربی امریکی ریاست مشی گن کا دورہ کیا جہاں۳؍نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل انہوں نے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائی۔ تاہم انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عبدالسید کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے اور انہیں ’جہادی ‘تک قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نوبیل انعام نہ ملنے پرٹرمپ کا ناروے کے تعلق سے انتہائی نازیبا تبصرہ

ٹرمپ نے عبدالسید کے بارے میں کہا کہ وہ واحد سینیٹر ہوں گے جنہیں سینیٹ میں داخل ہونے سے پہلے میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنا پڑے گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ان کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر لگایا جائے۔امریکی صدر نے سیکڑوں حامیوں سے تقریباً ۲؍ گھنٹے خطاب کیا۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ سمیت مختلف عوامل کے باعث ان کی مقبولیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ان کی تقریر کا زیادہ تر حصہ مشی گن میں سینیٹ کے انتخاب پر مرکوز رہا جسے ایوانِ بالا کی ان تقریباً ۷؍ نشستوں میں شمار کیا جا رہا ہے جہاں مقابلہ سخت ہے۔عبدالسید کا مقابلہ ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز سے ہے۔ اس نشست پر کامیابی ریپبلکن پارٹی کے لیے سینیٹ میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے سلسلے میں اہم سمجھی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK