Inquilab Logo

ہندوستان اورچلی کےمابین ’پریفرینشیل ٹریڈ ایگریمنٹ‘کی توسیع سےکاروبار بڑھے گا

Updated: November 23, 2020, 1:31 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان اور جنوبی امریکی ملک چلی کے درمیان موجودہ پریفرنشیل ٹریڈ ایگریمنٹ(پی ٹی اے) کی توسیع کے لئے جاری بات چیت حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہے

Copper
ہندوستان ، چلی سے تانبہ امپورٹ کرے گا

ہندوستان اور جنوبی امریکی ملک چلی کے درمیان موجودہ پریفرنشیل ٹریڈ ایگریمنٹ(پی ٹی اے) کی توسیع کے لئے جاری بات چیت حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں ہی ممالک اس تجارتی معاہدے میں ۴۰۰؍ سے زیادہ منصوعات کو تجارت کے لئے شامل کرسکتے ہیں۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی معیشتوں کو بڑھاوا دینا ہے۔ خیال رہے کہ ہندوستان اور چلی کے مابین  پریفرنشیل ٹریڈ ایگریمنٹ۸؍ مارچ  ۲۰۰۶ء کو طے پایا تھا۔ یہ اگست ۲۰۰۷ء سے نافذ کیا گیا تھا۔ ۲۰۱۶ء میں اس معاہدے میں مزید مصنوعات کے اضافہ پر غور و خوض کیا گیا تھا۔ موجودہ وقت میں اس معاہدے میں ۲؍ہزار سے زیادہ مصنوعات کی خریدو فروخت کا معاملہ طے ہے۔رپورٹس کے مطابق اس معاہدے میں لیتھیم اور کاپر(تانبہ) بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔
ہندوستان سے کون سی چیزیں چلی ایکسپورٹ کی جائیں گی: ہندوستان چلی کو ٹرانسپورٹ آلات، دوائیاں، پالسٹر فائبر یارن، ٹائر اور ٹیوبس، ٹیکسٹائل، ریڈی میڈ گارمنٹ، پلاسٹ کا سامان، چمڑے کا سامان، انجینئرنگ کا سامان، آرٹی فیشیل جویلری، اسپورٹس کا سامان اور ہینڈی کرافٹس ایکسپورٹ کرتا ہے۔ 
چلی سے ہندوستان کون سی اشیاء امپوٹ کرے گا: ہندوستان ، چلی سے کاپر اور آیوڈین، کاپر اینوڈس ، کاپر کیتھوڈس، لیتھیم کاربونیٹ، میٹل اسکریپ، کیمیکلز، پلپ اور ویسٹ پیپ اور نٹ، فرٹیلائزر اور مشینری شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK