Inquilab Logo Happiest Places to Work

اورنگ آباد کی مہنگی زمین قوانین کو بالائے طاق رکھ کر سنجے شرساٹ کے اہل خانہ کے سپرد

Updated: June 14, 2025, 10:19 AM IST | Aurangabad

وزیر برائے بہبودی ٔ پسماندہ سماج سنجے شرساٹ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اور نگ آباد کے’’ فائیو اسٹار انڈسٹریل ایئریا ‘‘ جیسے مہنگے علاقے میں اپنے بیٹے سدھانت کو مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ایم آئی ڈی سی) کی جانب سے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے زمین الاٹ کروائی ہے۔

Imtiaz Jalil also met with Ambadas Danve.
امتیاز جلیل نے امباداس دانوے سے بھی ملاقات کی

وزیر برائے بہبودی ٔ پسماندہ سماج سنجے شرساٹ نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اور نگ آباد کے’’ فائیو اسٹار انڈسٹریل ایئریا ‘‘  جیسے مہنگے علاقے میں اپنے بیٹے سدھانت کو   مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( ایم آئی ڈی سی) کی جانب سے  قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے زمین الاٹ کروائی ہے۔  یہ الزام ہے اورنگ آباد کے سابق رکن پارلیمان اور مجلس اتحاد المسلمین کے مہاراشٹر صدر امتیاز جلیل کا۔ امتیاز جلیل نے یہاں ایک پریس کانفرنس کےدوران تمام دستاویز میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔   اتنا ہی نہیں امتیاز جلیل نے اس تعلق سے وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس اور گورنر بالا کرشنن کو خط لکھ کر تفصیلات پیش کرنے کیلئے وقت مانگا ہے۔ 
 امتیاز جلیل نے بتایا کہ ستمبر۲۰۲۴ء  تا جنوری ۲۰۲۵ء  مہنگی زمینیں انتہائی کم قیمت پر سنجے شرساٹ کے بیٹوں  سدھانت اور تشار کے علاوہ ان کی اہلیہ وجیہ  کے نام ٹرانسفر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ زمین ٹرک ٹرمنس کیلئے ریزرو تھی لیکن شرساٹ کے کہنے پر اس کا ریزرویشن تبدیل کروایا گیا ، پھر سستے داموں پر ان کے اہل خانہ کو زمین دیدی گئی۔  امتیاز جلیل نے کہا کہ   میں  نے گورنر سی پی بالا کرشنن اور   وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کو خط لکھ کر وقت مانگا ہے۔ میں یہ ساری دستاویز  ان کے حوالے کرنا چاہتا ہوں۔ اگر اس حکومت نے  میری شکایت کو نظر انداز کیا تو میں براہ راست سی بی آئی اور  ای ڈی سے رابطہ بھی کر سکتا ہوں۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل امتیاز جلیل نے ودھان پریشد کے اپوزیشن لیڈر امبا داس دانوے سے ملاقات کی تھی ۔ اس ملاقات کے تعلق سے امتیاز جلیل نے کہا کہ چونکہ اب میں اسمبلی کا رکن نہیں ہوں اس لئے میں نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی  اور  شرساٹ کی بد عنوانی سے متعلق دستاویز کی کاپی ان کے سپرد کی تاکہ وہ ایوان میں آواز اٹھا سکیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل امبا داس دانوے بھی میڈیا کے سامنے سنجے شرساٹ پر زمین  کے معاملے میں بد عنوانی کا الزام لگا چکے ہیں۔
 امتیاز جلیل کے پیچھے کون ہے ؟
  مذکورہ بالا الزامات پر سنجے شرساٹ جواب دینے سے بچ رہے ہیں۔ امبا داس دانوے کے الزامات پر انہوں نے کہا تھا ان کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے ۔ اس لئے وہ ایسا کہہ رہے ہیں۔ بہت جلد یہ حقیقت سامنے  آجائے گی۔ اب جبکہ امتیاز جلیل نے دستاویز پیش کئے تو سنجے شرساٹ نے کہا ’’ ( ادھو ٹھاکرے سے) بغاوت کے بعد  مہا وکاس اگھاڑی کے لوگوں کا میں نے کھل کر سامنا کیا۔  اسلئے مہا وکاس اگھاڑی کو لگتا ہے کہ مجھے نشانہ بنایا جائے۔ ‘‘  انہوں نے کہا ’’ سابق رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے دتعلق سے مجھے کچھ نہیں کہنا ہے۔ اس طرح کے الزامات عائد کرنے والے لوگ زیادہ دنوں تک نہیں ٹکتے۔  امتیاز جلیل کے پیچھے کون لوگ ہیں ، یہ مجھے معلوم ہے۔‘‘     
 امتیاز جلیل کے خلاف  شکایت درج کرنے کا مطالبہ
   اس دوران امتیاز جلیل کی پریس کانفرنس کے  ایک دن بعد یعنی جمعرات کی رات اورنگ آبادی کی دلت تنظیموں نے ان کے خلاف ناراضگی ظاہر کی۔ ان کا الزام ہے کہ امتیاز جلیل نے اپنی پریس کانفرنس میں دلتوں کیلئے ’ہریجن‘ کا لفظ  استعمال کیا تھا جس کے استعمال پر سپریم کورٹ نے پابندی عائد کر دی ہے۔ اورنگ آباد کے کرانتی چوک پولیس اسٹیشن  کے  انسپکٹر سنیل مانے نے  بتایا کہ امتیاز جلیل کے خلاف مکتوب دیا گیا ہے جس پر تحقیقات کے بعد معاملہ درج کیا جائے گا۔   

aurangabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK