• Fri, 12 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر بھر میں پبلک سیکوریٹی قانون کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا احتجاج

Updated: September 10, 2025, 10:51 PM IST | Aurangabad

ریاستی حکومت کے پبلک سیکوریٹی قانون کے خلاف اپوزیشن نے بدھ کے روز ریاست بھر میں احتجاج کیا اور اس قانون کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

Women also participated in the protest in large numbers.
خواتین نے بھی بڑی تعداد میں احتجاج میں حصہ لیا

ریاستی حکومت کے پبلک سیکوریٹی قانون کے خلاف اپوزیشن نے بدھ کے روز ریاست بھر میں احتجاج کیا اور اس قانون کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔   ناندیڑ، اورنگ آباد، ناسک اور کولہاپور جیسے شہروں میں خصوصی طور پر مہاوکاس اگھاڑی کارکنان نے مظاہرے کئے۔  یاد رہے کہ ’پبلک سیکوریٹی بل‘ کے نام سے حکومت نے جو قانون منظور کیا ہے اس کی زد میں سب سے زیادہ کمیونسٹ پارٹیاں آتی ہیں۔ 
 ناندیڑ : ضلع کلکٹر کو مکتوب   
 ناندیڑ میں مہاوکاس اگھاڑی میں شامل تینوں  پارٹیوںکے کارکنان نے اس قانون کے خلاف احتجاج کیا  مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور   اس قانون کو جلد سے جلد منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پبلک سیکوریٹی قانون غیر آئینی،  غیر جمہوری اور  اور عوام کے بنیادی حقوق پر قدغن لگانے والا  ہے ۔ یہ   انگریزوں کے رولٹ ایکٹ سے بھی زیادہ خطر ناک ہے ۔اس قانون کی مدد سے حکومت لوگوں کی آوازیں دبانے کی کوشش کرنا چاہتی ہے اور  اپوزیشن لیڈران کا جھوٹے مقدمات میں پھنسانا چاہتی ہے ۔  یہ احتجاج  باباصاحب امبیڈکر کے مجسمہ کے سامنے کیا گیا۔ اس کے بعد  ضلع کلکٹر کو مکتوب پیش کیا گیا جس میں اس غیر جمہوری قانون کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس  مظاہرے میں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی و ضلع صدر ہنومنت راؤ پاٹل بیٹ موگریکر، شمالی کانگریس ضلع صدر راجیش پاوڈے، شہر صدر عبدالستارسمیت متعدد افراد موجود تھے ۔ 
  منماڑ : تلاٹھی کے فتر کے باہر احتجاج
  ناسک ضلع میں واقع منماڑ شہر میں شیوسینا(ادھو)  کارکنان نے  پبلک سیکوریٹی بل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقع پر یہ کارکنان تلاٹھی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے تلاٹھی کو ایک مکتوب بھی دیا اور عوام کےحقوق کو سلب کرنے والے اس قانون کو فوری طور پر واپس لینے کامطالبہ کیا۔ 
کولہاپور میں وسیع مورچہ 
  کولہا پور میں مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے ایک وسیع مورچہ نکالا گیا جس کی قیادت کانگریس رکن اسمبلی ستیج پاٹل نے کی۔  یہ مورچہ شہر کے مہاویر گارڈن سے شروع ہوا اور کلکٹر دفتر تک پہنچا۔ اس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کانگریس کے علاوہ اس مورچے میں دیگر پارٹیوںکے لیڈران اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف پُرزور نعرے لگائے اور اس قانون کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ 
 اورنگ آباد کے کرانتی چوک پرمظاہرہ 
 مہا وکاس اگھاڑی کے کارکنان نے اورنگ آباد کے کرانتی چوک پر جمع ہوکر حکومت کے خلاف خوب نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پبلک سیکوریٹی قانون دراصل عوام کی آواز کو دبانے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس قانون  کو فوری طور پر منسوخ یا جانا چاہئے۔    یاد رہے کہ اورنگ آباد میں کرانتی چوک وہ جگہ ہے جہاں عام طور پر مظاہرے کئے جاتے ہیں۔ مہاوکاس اگھاڑی میں شامل تمام پارٹیوں کے کارکنان اس موقع پر اکٹھا ہوئے اور انہوں نےکافی دیر تک حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ 
 ناگپور : مہا وکاس اگھاڑی کے کارکنان سڑک پر 
 اس دوران ناگپور میں بھی بڑی تعداد میں مہا وکاس اگھاڑی کے کارکنان سڑکوں پر اترے۔ شہر کے ورائٹی چوک پر کانگریس اور این سی پی کے کارکنان نے جمع ہو کر حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔  ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اکثریت کے زور پر یہ قانون منظور کروایا ہے ورنہ یہ قانون عوام کے حقوق کو چھیننے والا ہے۔  اطلاع کے مطابق ناگپور شیوسینا( ادھو) کے کارکنا ن اس احتجاج میں کم ہی نظر آئے البتہ مظاہرین کی بڑی تعداد ورائٹی چوک پر دکھائی دی۔ 

aurangabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK