ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی سے چلنے والے ہتھیاروں سے جنگ کے نئے دور کا خوف پیدا ہوتا ہے ، انہوں نئے انتباہ دیا کہ مشینوں کے میدان جنگ کے فیصلے سنبھالنے سے سنگین اخلاقی اور قانونی خطرات پیدا ہوتے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 17, 2026, 1:04 PM IST | New York
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اے آئی سے چلنے والے ہتھیاروں سے جنگ کے نئے دور کا خوف پیدا ہوتا ہے ، انہوں نئے انتباہ دیا کہ مشینوں کے میدان جنگ کے فیصلے سنبھالنے سے سنگین اخلاقی اور قانونی خطرات پیدا ہوتے ہیں۔
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے مہلک خود مختار ہتھیار جنگ میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہیں لیکن نئی ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرنے والا کوئی مناسب ریگولیٹری یا قانونی فریم ورک نہیں ہے۔جنیوا میں اقوام متحدہ میں پیر سے شروع ہونے والی ایک کانفرنس اس بات پر تبادلہ خیال کرے گی کہ ایسے ہتھیاروں پر پابندیاں اور ممانعتیں کیسے قائم کی جائیں، جنہیں کچھ لوگ قاتل روبوٹ کہتے ہیں۔ لیکن کچھ تجزیہ کاروں کو شک ہے کہ کنونشن آن سرٹین کنونشنل ویپنز (CCW) میں ہونے والی بات چیت تیزی سے بدلتے ہتھیاروں کے ساتھ رفتار برقرار رکھ پائے گی۔
اے ایف پی کانفرنس کی پہلے تین اہم سوالات پر نظر
جنیوا سینٹر فار سیکیورٹی پالیسی میں گلوبل اور ابھرتے خطرات کے سربراہ ژاں مارک رکلی نے کہا، مہلک خود مختار ہتھیاروں کے نظام (LAWS) ان کاموں کی انجام دہی میں انسانی آپریٹر کی مداخلت کے بغیر کسی ہدف کی شناخت، انتخاب اور نشانہ بنا سکتے ہیں۔جبکہ فرانسیسی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (IFRI) میں سینٹر فار جیو پولیٹکس آف ٹیکنالوجی کی لور ڈی روسی-روشی گونڈے نے کہا، ’’خود مختار ہتھیار طویل عرصے سے موجود ہیں، ایک اینٹی پرسنل مائن اس لحاظ سے ایک خود مختار ہتھیار ہے کہ جب کوئی اس پر قدم رکھتا ہے تو وہ پھٹ جاتا ہے۔لیکن اے آئی سے بہتر ڈرونز کے پھیلاؤ کے ساتھ، ایسے ہتھیار اب ایک ایسے ہدف کو منتخب کرنے اور نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، انسانی مداخلت کے بغیر اپنے ماحول کے مطابق ڈھل رہے ہیں۔رکلی نے کہا، لہٰذا ممکنہ ریگولیٹرز کے لیے اہم مسئلہ ایسے ہتھیار کو استعمال کرنے کے فیصلے پر انسانی کنٹرول کی سطح کا تعین کرنے میں ہے۔امریکہ خود مختار ہتھیاروں کے استعمال میں انسانی فیصلے کی مناسب سطح کا حوالہ دیتا ہے۔فرانس کا کہنا ہے کہ ایک انسان کو فیصلہ سازی کے عمل میں رہنا چاہیے اور مہلک خود مختار ہتھیاروں کا نظام(LAWS) پر پابندی لگاتا ہے لیکن ’’جزوی طور پر خود مختار‘‘ نظاموں کی اجازت دیتا ہے جنہیں PLAWS کہا جاتا ہے۔
فرانسیسی وزارت دفاع کی ایجنسی فار ڈیفنس آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AMIAD) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل ونسنٹ سیبسٹین نے کہا، ’’انسانی کردار ہمیشہ اس بات کے ذریعے یقینی بنایا جاتا ہے جسے ایک فوجی کمانڈر کے ذریعہ `مناسب کنٹرول کہا جاتا ہے - ایک تصور جو نظام کی اہمیت اور آپریشنل سیاق و سباق کے لحاظ سے دائرہ کار میں مختلف ہوتا ہے۔‘‘
اخلاقی مسائل؟
فرانسیسی وزارت دفاع کی ایجنسی فار ڈیفنس آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AMIAD) کے ڈپٹی ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل ونسنٹ سیبسٹین نے کہا، ’’ہم اب ایک اخلاقی سرخ لکیر کو عبور کرنے کے خطرناک حد تک قریب ہیں: مشینوں کے ذریعہ انسانوں کی خود مختار ٹارگٹنگ۔ علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، اور انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس کی صدر مرجانا اسپولجارک نے اگست میں ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا۔لیکن تجزیہ کاروں نے کہا کہ جنیوا میں ہونے والی بات چیت، اگرچہ اہم ہے، مسئلے کے صرف ایک حصے کو چھوئے گی۔آج، انسانوں کا کم ہوتا کردار تجزیہ اور ٹارگٹنگ میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے چل رہا ہے۔رکلی نے کہا کہ جنیوا میں ایجنڈے کا دائرہ کار ’’بہت تنگ‘‘ہے۔یہ میدان جنگ میں اے آئی کے ارد گرد کے مسائل کی مکمل رینج کو شامل کرنے میں ناکام ہے- ایک ایسا شعبہ جہاں اس کا استعمال پھیل رہا ہے، خاص طور پر ٹارگٹ جنریشن میں۔
مزید برآں انہوں نے کہا کہ یہ اس سال ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ میں دیکھا گیا جہاں امریکیوں نے ایران کے اندر روزانہ ایک ہزار تک اہداف کو نشانہ بنایا۔
ڈی روسی-روشی گونڈے نے مزید کہا، ’’ٹارگٹنگ اور فیصلہ سازی کے معاون نظاموں سے وابستہ بہت سارے مسائل اور ناقابل قبول خطرات ہیں،اس بحث کا ایک حصہ ان نظاموں سے متعلق ہے جو میدان جنگ میں پہلے سے ہی وسیع پیمانے پر تعینات ہیں۔‘‘انہوں نے پوچھا، ’’کس قسم کی انسانی نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپریٹر واقعی اپنے فیصلے کا استعمال کر رہا ہے بجائے اس کے کہ وہ صرف مشین کی سفارشات کے لیے ربڑ اسٹیمپ فراہم کر رہا ہے؟
واضح رہے کہ جنیوا میں زیر بحث خود مختار ہتھیار ابھی تک وسیع پیمانے پر استعمال میں نہیں ہیں، حالانکہ تجزیہ کاروں نے نوٹ کیا ہے کہ انہیں یوکرین پر حملے میں روس نے اور ایران میں امریکی حملوں میں تعینات کیا گیا ہے۔لیکن پھیلاؤ ناگزیر ہے۔ریئر ایڈمرل سیبسٹین نے خبردار کیا، خود مختاری بہت جلد میدان جنگ میں ایک حقیقت بن جائے گی،خود مختار ہتھیاروں کے نظام دور مستقبل کا حصہ نہیں ہیں - بعد ازاں غطریس اور اسپولجارک نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہتھیاروں کے نظاموں میں زیادہ خود مختاری کی طرف دوڑ پہلے سے ہی جاری ہے۔‘‘