Inquilab Logo

ریمڈیسیو ِرکی کمی سے نمٹنے کیلئے برآمد پر پابندی

Updated: April 12, 2021, 11:48 AM IST | Agency | New Delhi

ملک میں کورونا کی وبا پر قابو پانے تک پابندی برقرار رہے گی، تقسیم پر بھی توجہ

Medical facilities are declining in Gujarat.Picture:PTI
گجرات میں طبی سہولیات کم پڑ رہی ہیں۔تصویر :پی ٹی آئی

  کورونا کے علاج میں  معاون ثابت ہونے والی معروف اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کی برآمد پر حکومت ہند نے پابندی عائد کردی ہے۔ حکومت کے مطابق جب  تک ہندوستان میں کورونا کی وبا پر قابو نہیں پالیا جاتا تب تک یہ پابندبرقرار رہے گی۔ حکومت  نے اس سلسلے میں جاری بیان میں  کہا ہے کہ’’ریمڈیسیور انجکشن اور اے پی آئی کے ایکسپورٹ پر فوری طور پر  اس وقت تک کیلئے پابندی لگائی جارہی ہے جب تک کہ ہندوستان میں  حالات بہتر نہیں ہوجاتے۔‘‘ مرکزی سرکار نے  مزید واضح کیا ہے کہ ’’ہندوستان میں کورونا  کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے،اس کی وجہ سے ریڈیسیور انجکشن کی مانگ اچانک بڑھ گئی ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں اس مانگ میں  اور بھی اضافہ ہوگا۔‘‘واضح رہے کہ ہندوستان میں ریمڈیسیور انجکشن ۷؍ کمپنیاں بناتی ہیں جو ماہانہ ۳۸؍ لاکھ انجکشن بناسکتی ہی ۔ حکومت ہند ان کمپنیوں سے رابطے میں ہے اور انجکشن کی تیاری میں تیزی لانے کی کوشش کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ریمڈیسیور انجکشن کی کمی کی وجہ سے ان کی کالا بازاری شروع ہوگئی ہے۔ پونے پولیس نے ۲؍روز قبل ہی ۴؍ افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے مذکورہ دوا  کے ۴۰؍ انجکشن ضبط کئے ہیں۔  جمعہ کو ممبئی پولیس نے  بھی ۲؍ افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ۲۸۴؍ انجکشن ضبط کئے ہیں جنہیں وہ فی انجکشن ۱۱؍ ہزار روپے تک میں فروخت کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK