Inquilab Logo Happiest Places to Work

سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے: گوئل

Updated: December 16, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کو لوک سبھا کو بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ملک سے سمندری مصنوعات کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے گوئل نے بتایا۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے منگل کو لوک سبھا کو بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ملک سے سمندری مصنوعات کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے گوئل نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں یورپی یونین کے ممالک کو سمندری مصنوعات کی برآمد میں تقریباً ۲۰؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری مصنوعات کی برآمد کے شعبے میں وسیع امکانات ہیں۔ ایکسپورٹ ڈائریکشن اقدام کے ذریعے برآمدات بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ماہی پروری کی وزارت کے ساتھ مل کر مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس شعبے میں وسیع امکانات دیکھے جارہے ہیں۔ 
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت رام ناتھ ٹھاکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کسانوں کی بہبود کے لیے تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومتوں کی مسلسل مدد کی جارہی ہے۔ کسانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی پردھان منتری کسان سمان یوجنا  کے تحت مرکزی حکومت کسانوں کے کے وائی سی اور دیگر دستاویزات کی تصدیق میں مدد کرتی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ کسان مرکزی حکومت کی اسکیموں سے مستفید ہوں۔

یہ بھی پڑھئے:۱۹۲۰ء سے اقلیتی برادری مشکلات کا شکار: تھروپارن کنڈرم درگاہ کا موقف

 تلنگانہ میں کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے ایپ متعارف کیاجائے گا
 تلنگانہ کے کسانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ریاستی حکومت کئی اقدامات کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق کھاد کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔اسی کے حصہ کے طورپریوریا کی بکنگ کا ایپ متعارف کیاجارہا ہے۔کسانوں کو کھاد کے لئے طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی سے نجات دلانے کے لئے تلنگانہ حکومت جلد ہی یوریا بکنگ کے لئے ایک نئی موبائل ایپ شروع کرنے والی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:انشورنس میں احتساب کے ساتھ اصلاحات ہونی چاہیے: اپوزیشن

اس ایپ کے ذریعہ کسان صرف ایک بکنگ پر کھاد کو گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے۔ اس سہولت سے قولدار  کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔  حکومت نے آئندہ ربیع سیزن کے لئے یوریا کی قلت نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے عہدیداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کھاد کے وافر ذخیرہ کو یقینی بنانے مرکزی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK