Inquilab Logo Happiest Places to Work

ریا کوآن لائن دھمکیاں، شکایت درج

Updated: July 28, 2026, 10:02 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ریا آہیر اب آن لائن دھمکیوں اور ہراسانی سے پریشان ہیں ۔ انہوں نے اس کے خلف ممبئی سائبر سیل میں شکایت درج کرائی ہے۔

Rioters stop a police van and shout slogans. Photo: INN
ریااہیر پولیس وین کو روک کر نعرہ بازی کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

شیواجی پارک میںنیٹ پیپر لیک  کے خلاف احتجاج کے دوران اپنے ساتھیوں کی گرفتاری پر پولیس وین کوروک کر  مزاحمت اور بیباکی علامت بننے والی ماڈل ریا یادو عرف ریا آہیر اب آن لائن دھمکیوں اور ہراسانی   سے پریشان  ہیں ۔ انہوں نے اس کے خلف ممبئی سائبر سیل میں  شکایت درج کرائی  ہے ۔ پولیس وین  کے سامنے کھڑے ہوکر، ایک ساتھ سے اسے روکنے والی اس بہادر خاتون  نے  سائبر سیل کو کی گئی آن لائن  شکایت میں بتایا ہے کہ اسے دھمکیاں دی جارہی ہیں اوراس کی کردار کشی کرتے ہوئے اسے ہراساں  کیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھئے: مونوریل، میٹرو۳؍ اور مہالکشمی اسٹیشن کو جوڑنے والے اسکائی واک کا کام۹۰؍فیصد مکمل

انہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ’’ اب تک انہیں  نامعلوم افراد  آن لائن دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن انہیں  ڈر ہے کہ بات  اس سے آگے بڑھ کر کہیں کوئی انہیں یا ان کے والدین کو نقصان نہ پہنچائے ۔‘‘ ریا کے مطابق’ مجھے اس بات کا افسوس نہیں کہ میں احتجاج میں کیوںشامل ہوئی بلکہ میں خوش  اور پر اعتماد ہوں کہ میں نے حق کے لئے آواز بلند کی ۔ میں نے پولیس میں شکایت اس لئے کی ہے کہ میں نفرت انگیز تبصرہ کرنے والوںاور بے ہودہ پیغام بھیجنے والوں کو منہ توڑ جواب دینا چاہتی ہوں۔‘‘  انہوں نے بتایا کہ انسٹا گرام پر ان کے تعلق سے گمراہ کن میسج پھیلائے جارہے ہیں ، اس سے پہلے کہ وہ  یہ میسج پھیلانےوالے اپنی  حدوں کو پار کریں ان پر لگام لگانا ضروری تھا اسلئے میں نے پولیس میں شکایت کی ہے اور پیر کو پولیس افسر سے ملاقات کرخاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل بھی کی ہے ۔ اطلاع ہے کہ ان کے  نازیبا ویڈیو بنا کر بھی ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK