Inquilab Logo Happiest Places to Work

جدیدرجسٹریشن پلیٹ لگانے کی مہلت میں توسیع

Updated: March 24, 2025, 6:01 PM IST | Nadeem Asran | Mumabi

اب ۳۰؍ جون تک تبدیلی کی اجازت،۲۵؍ سے زائد گاڑیوں کی پلیٹ تبدیل کرنے کا آرڈر دینے پر وینڈرسوسائٹی میں آکر کام کردے گا۔

More facilities are now being provided for changing number plates in vehicles. (File photo)
گاڑیوں میں نمبر پلیٹ تبدیل کرنےکیلئے اب مزید سہولتیں دی جارہی ہیں۔ (فائل فوٹو)

شہر میں ۲؍ اور ۴؍پہیہ گاڑی رکھنے والے ان دنوں پریشان ہیںکیوں کہ جن کی گاڑی یکم اپریل ۲۰۱۹ء سے پہلے کی ہے انہیں ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنی نمبرپلیٹ تبدیل کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ تاریخ۳۱؍مارچ تھی جسے بڑھا کر ۳۰؍ اپریل کردیا گیا تھا لیکن اس تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی ہے اور اب مذکورہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کو ۳۰؍ جون ۲۰۲۵ء تک ہائی سیکوریٹی ریجسٹریشن پلیٹ(  ایچ ایس آر پی) نمبر پلیٹمیں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔اس طرح ۲۰۱۹ء سے قبل کی گاڑیوں کے مالکان کو ایک بڑی راحت مل گئی ہے۔یہ سہولت اس وجہ سے دی گئی ہے کہ مذکورہ نمبر پلیٹس کو تبدیل کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے اور لوگوں کونمبر پلیٹ تبدیل کرنے والوں کے یہاں طویل قطاروں میں کھڑا رہنا پڑرہا ہے۔
دریں اثنامحکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سےایک اور سہولت دی گئی ہے کہ اگر کسی سوسائٹی یا رہائشی علاقے میں ۲۵؍افراد جمع ہوکر ایک ساتھ درخواست دیتے ہیں تونمبر پلیٹ تبدیل کرنے والا شخص اس سوسائٹی میں جاکر ان نمبر پلیٹس کو تبدیل کردے گا جس سے عوام کو کہیں جانا نہیں ہوگا ۔ یہ سہولت اس لئے بھی معنی خیز ہے کہ سوسائٹی یا محلے میں آکر نمبر پلیٹ تبدیل کرنےکا کوئی اضافی معاوضہ بھی طلب نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ نے یکم اپریل ۲۰۱۹ء سے قبل کی تمام ۲؍ اور ۴؍ پہیہ گاڑیو ںکی نمبر پلیٹ کو ہائی سیکوریٹی نمبر پلیٹس میں تبدیل کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔ ۴؍ پہیہ گاڑیوں میں کاروں کے علاوہ بڑے ٹیمپو اور ٹرک بھی شامل ہیں۔ ۲؍پہیہ گاڑیوں میں ہائی سیکوریٹی رجسٹریشن پلیٹ(ایچ ایس آرپی) لگانے کیلئے ۵۹۰؍ اور ۴؍ پہیہ گاڑیوں کیلئے ۸۷۹؍ روپے فیس طے کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسے لگانے کیلئے ۳۱؍ اپریل تک کا وقت دیاگیاتھا۔ان رجسٹریشن پلیٹ کو لگانے میں ہونے والی تاخیر اور شہریوں کو اس سلسلہ میں در پیش دقتوں کا جائزہ لینے کے بعد اس کی تاریخ میں ۳۰؍ جون تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے محسوس کیا ہے کہ بڑی تعداد میں گاڑیوں نے اب تک ایسی نمبر پلیٹ نہیں لگائی ہیں جن سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کر سکتا۔ ۲۰؍مارچ کو جاری کردہ ایک خط میں ٹرانسپورٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کوہدایت دی ہے کہ وہ مقامی سطح پر گاڑیوں کے ڈیلروں، آٹورکشا،ٹیکسی ، بس اور ٹرک اسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ منعقد کرکے ا س تعلق سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
اگر کسی نے یہ نمبر پلیٹ نہیں لگائی تو کیا ہوگا؟
مہاراشٹر ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ نمبر پلیٹ  حکومت کے منظور شدہ وینڈر سے ہی لگوائیں، وہی رجسٹریشن پلیٹ واہن (وی اے ایچ اے این) پورٹل میں اپ ڈیٹ ہوںگی۔اسے تبدیل نہ کرنے پرموٹر وہیکل ایکٹ ۱۹۸۸ء کی دفعہ۱۷۷؍ کے تحت ایک ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK