• Sun, 21 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھوڑ بندر روڈ سے بڑے ٹرکوں کے گزرنے کے اوقات میں توسیع

Updated: September 21, 2025, 10:42 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

ٹرکوں کو گزرنے کیلئے صرف ۶؍ گھنٹے کی مہلت ملنے سے ٹریفک جام کا مسئلہ بڑھ گیا تھااور صبح کے اوقات میں مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانی پڑ رہی تھی۔

From September 18, the passage time for large trucks was fixed at 6 hours per day. Photo: INN
۱۸؍ ستمبر سےبڑے ٹرکوں کیلئے گزرنے کاو قت یومیہ ۶؍ گھنٹہ طےکیاگیاتھا۔ تصویر: آئی این این

ٹریفک پولیس نے ۱۸؍ ستمبر سے ۱۰؍ اور اس سے زیادہ ٹائر والے ٹرکوں کو تھانے میں گھوڑ بندر روڈ ہائی وے سے گزرنے کیلئے یومیہ صرف ۶؍ گھنٹوں کا وقت طے کیا تھا لیکن ۲۰؍ ہزار سے زائد ان ٹرکوں کیلئے یہ وقت ناکافی ثابت ہو رہا تھا جس کی وجہ سے شہریوں، خصوصاً صبح کے وقت ایئر پورٹ اور ٹرین وغیرہ پکڑنے کیلئے جانے والے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ان وجوہات کی بنا پر اس پابندی میں رعایت دیتے ہوئے وقت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 
یہ پابندی ۱۰؍ کلو میٹر طویل گھوڑ بندر روڈ ہائی وے کیلئے عائد کی گئی تھی۔ البتہ اس پابندی کی وجہ سے رات بھر کام کر کے صبح واپس گھر لوٹنے والے، صبح کام پر جانے والے، طویل مسافتی یا لوکل ٹرین یا قومی اور بین الاقوامی ہوائی سفر کیلئے جانے والے بری طرح متاثر ہورہے تھے۔ 
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ بڑے ٹرکوں کے گھوڑ بندر روڈ کے تنگ راستوں  کے استعمال کی وجہ سے عام طور پر ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے اور خود شہری مطالبہ کررہے تھے کہ یہاں سے گزرنے والے بڑے ٹرکوں کا کوئی حل نکالا جائے۔ عوامی مطالبات کی بنیاد پر اس راستے پر بڑے ٹرکوں کے مخصوص اوقات کے علاوہ گزرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ البتہ چونکہ یہاں سے بہت بڑی تعداد میں مال بردار بڑے ٹرک گزرتے ہیں اس لئے چند گھنٹوں میں ان تمام ٹرکوں کا گھوڑ بندر روڈ ہائی وے کو پار کرنا مشکل مرحلہ ثابت ہورہا تھا اور اس دوران یہاں سے گزرنے والے ان ٹرکوں کی وجہ سے ٹریفک کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ لوگ کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے ہونے کی شکایت کررہے تھے۔ 
ان حالات کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹرکوں کے گزرنے کے اوقات میں تبدیلی کردی۔ تجرباتی طور پر اب نئے اوقات کے حساب سے بڑے ٹرک صبح ۱۱؍ بجے سے شام ۵؍ بجے تک اور رات کو ۱۰؍ بجے سے صبح ۶؍ بجے تک اس راستے سے گزر سکتے ہیں۔ تاہم یہ سہولت محض ۲؍ اکتوبر تک دی گئی ہے۔ اس دوران ٹریفک کے حالات کو دیکھتے ہوئے آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK