Inquilab Logo

سری نگر میں پیٹرول پمپوں پر غیرمعمولی بھیڑ، پمپ خالی ہوگئے

Updated: June 17, 2022, 9:45 AM IST | srinagar

انتظامیہ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے،ضرورت کے مطابق ہی ایندھن خریدیں

Crowds can be seen at petrol pumps in Srinagar
سری نگر میں پیٹرول پمپ پر بھیڑ دیکھی جاسکتی ہے

جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر اور اس کے مضافات میں قائم پیٹرول پمپوںپرلوگوں کی غیر معمولی بھیڑبھاڑ کے باعث پیٹرول پمپ خالی ہو گئے ہیں۔صوبائی انتظامیہ نےواضح کیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں اوراس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق سری نگر اور اس کےمضافات میں قائم پیٹرول پمپوں پر جمعرات کی صبح سے ہی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں جن میں کچھ لوگ اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈالنے کا انتظار کر رہے تھے تو کچھ لوگ ہاتھوں میں لئے کینوں میں پیٹرول لینے کے منتظر تھے۔لوگوں کی غیر معمولی بھیڑ کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پیٹرول پمپوں کے مالکان نے بورڈ آویزن کئے کہ پمپ خالی پڑے ہوئے ہیں۔ مولانا آزاد روڑ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر اپنی باری کا انتظار کرنے والے شبیر احمد نامی ایک صارف نےبتایا ’’میں صبح کے قریب ۸؍بجےسےیہاں قطار میں کھڑا ہوں اور کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک میری باری نہیں آئی۔‘‘
 سری نگر کی طرح وادی کے دوسرے حصوں میں بھی پیٹرول پمپوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ دریں اثنا صوبائی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وادی میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں اور اس ضمن میں پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں پیٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے لہٰذا اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ضرورت کے مطابق ہی پیٹرول خریدیںکیونکہ پیٹرول اور ڈیزل ڈمپ کرنے سے صارفین کو قلت کا سامنا کرناپڑسکتا ہے لہٰذا لوگ ایسا کرنے سے گریز کریں ۔

srinagar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK