Inquilab Logo Happiest Places to Work

فالکن ۲۰۰۰؍ بزنس جیٹ اب ہندوستان میں بنیں گے

Updated: June 19, 2025, 11:45 AM IST | Agency | New Delhi

انل امبانی کی کمپنی نے فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے ساتھ معاہدہ کیا۔

Anil Ambani. Photo: INN
انل امبانی۔ تصویر: آئی این این

 انل امبانی کی کمپنی ’ریلائنس ایئرو اسٹرکچر لمیٹڈ ‘نے فرانس کی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن  کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت  فالکن۲۰۰۰؍ بزنس جیٹ طیارے ہندوستان میں بنائے جائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب ڈسالٹ اپنے فالکن جیٹس فرانس  کے باہر تیار کرے گی۔ اس معاہدے کا اعلان پیرس ایئر شو میں کیا گیا ۔واضح رہے کہ  ریلائنس ایئرو اسٹرکچران امبانی کی کمپنی  ریلائنس انفرااسٹرکچر کی ذیلی کمپنی ہے۔ ’’ڈسالٹ- ریلائنس ایرواسپیس لمیٹڈ‘‘ ۲۰۱۷ءمیں ریلائنس اور ڈسالٹ کے جوائنٹ وینچر  کے طور پر شروع ہوئی تھی۔ اسی نئی شراکت داری کے تحت ’’ڈسالٹ- ریلائنس ایرواسپیس لمیٹڈ‘‘ کو  فالکن۲۰۰۰؍کےپروڈکشن  کے اختیارات  منتقل کئے جائیں گے۔ فالکن جیٹ کی تیاری مہاراشٹرا کے ناگپور میں واقع ریلائنس کے ڈسالٹ ریلائنس ایرواسپیس لمیٹڈ کے پلانٹ میں کی جائے گی۔ یہی وہ فیکٹری ہے جو۲۰۱۹ء سے فالکن ۲۰۰۰؍ کے کچھ پرزے تیار کر رہی ہے۔ اب پورا جیٹ یہیں تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK