ڈی ایل ایس ضابطہ کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے سیریز پر ۱۔۲؍ سے قبضہ کیا۔ برٹس کی سنچری۔
EPAPER
Updated: June 19, 2025, 2:18 PM IST | Agency
ڈی ایل ایس ضابطہ کے مطابق فیصلہ کیا گیا۔ جنوبی افریقہ نے سیریز پر ۱۔۲؍ سے قبضہ کیا۔ برٹس کی سنچری۔
تیجمین برٹس (۱۰۱؍رن) کی شاندار سنچری، کپتان لورا وولفارٹ (۷۵؍رن) کی عمدہ اننگز اور ایم کلاس (۴؍ وکٹ)، این ملابا اور اینری ڈرکسن (۲۔۲؍وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیم نے بارش سے متاثرہ تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو (ڈی ایل ایس طریقہ کار) سے۱۶۶؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۲؍ سے جیت لی۔ تیجمین برٹس کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے ’پلیئر آف دی میچ‘ اور ’پلیئر آف دی سیریز‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے منگل کی رات کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری جنوبی افریقہ کے لیے تیجمین برٹس اور کپتان لورا وولفارٹ کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے ۱۸۴؍ رن جوڑ کر شاندار آغاز کیا۔۲۷؍ویں اوور میں ایفی فلیچر نے تیجمین برٹس کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ تیجمین برٹس نے۹۱؍ گیندوں پر ۱۰۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ فلیچر کا اگلا شکار لورا وولفارٹ (۷۵؍رن ) بنیں۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے گیند بازی کے حملے کے سامنے جنوبی افریقہ کی بلے بازکھل کر نہ کھیل سکیں۔ نونڈومیسو شنگاسے۹ ، سونے لس ۴ ، سینالو جافٹا ۱۱؍ اور اینری ڈرکسن ۱۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے کے وقت جنوبی افریقہ نے۵ء۴۵؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر ۲۷۸؍ رن بنا لیے تھے۔ ایم کیپ ۳۴؍ رن اور کلوئی ٹرائون ۱۰؍رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایفی فلیچر نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ جے کلاکسٹن، ہیلی میتھیوز اور عالیہ ایلین نے ایک ایک بلے بازکو آؤٹ کیا۔ بارش کے بعد ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت ملنے والے نئے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم جنوبی افریقی گیند بازوں کے سامنے شروع سے ہی جدوجہد کرتی رہی۔ ویسٹ انڈیز نے۲۹؍ رن پر اپنی ۵؍ وکٹ گنوا دیئے۔ ویسٹ انڈیز کیلئے جے کلاکسٹن نے۳۲؍ گیندوں پر ۴۳؍ رن بنائے۔