Inquilab Logo

بھدوہی : کھیت دیکھنے گئے کسان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا

Updated: January 24, 2020, 3:42 PM IST | Inquilab News Network | Bhadohi

اتر پردیش کے بھدوہی کے لالی پورگاؤں میں بدھ کو بائک سوار نوجوانوں نے فصل دیکھنے گئے کسان مہاویر پرجاپتی (۵۰) پر ہاکی سے حملہ کر دیا جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے دونوں آسانی سے فرارہوگئے ۔

کسان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا گیا، علامتی تصویر : تصویر : آئی این این
کسان کو پیٹ پیٹ کر مارڈالا گیا، علامتی تصویر : تصویر : آئی این این

 بھدوہی : اتر پردیش کے بھدوہی کے  لالی پور گاؤں میں بدھ کو بائک سوار نوجوانوں نے فصل دیکھنے گئے کسان مہاویر پرجاپتی (۵۰)پر ہاکی سے حملہ کردیاجب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے دونوں آسانی سے فرارہوگئے ۔ فوری طو پر انہیں اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔ اس  کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رام بدن سنگھ موقع پر پہنچے۔ دونوں نوجوانوں کیخلاف نامزدمعاملہ درج کیا گیا ۔بھدوہی کوتوالی علاقے کے لالی پور گاؤں کے مہاویر پرجاپتی اور ان کے پڑوسی آنجہانی ہوب لال کے کنبہ کے درمیان طویل عرصے  سے زمین کے معاملے میں تنازع چل رہاتھا ۔ اس معاملے میں فریقین کے درمیان سمجھوتہ بھی ہوچکا ہے۔ بدھ کو مہاویر پرجاپتی اپنے کھیت میں فصل دیکھنے گئے تھے   ۔اسی درمیان ایک بائک پر سوار ہوکر ۲؍نوجوانوںنے ہاکی اور راڈ سے ان پر حملہ کردیا۔ شور سن کر جب تک لوگ پہنچتے تب تک دونوں نوجوان فرارہوگئے ۔حادثہ سے گاؤں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔ مقتول کسان کے لڑکے کرشن کمار کاکہنا ہے کہ اس کے والد روزانہ کی طرح فصل دیکھنے گئے تھے۔ لوٹتے وقت گھر سے محض ۱۰۰؍ میٹر کی دوری پر پڑوس ہی  کے شیو شنکر و دیاشنکر نے ہاکی سے تابڑ توڑ حملہ کرکے قتل کردیا ۔اس کی تحریر پر پولیس ملزمین کیخلاف   ایف آئی آر درج کرکے معاملے کی جانچ کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK