Inquilab Logo

جوبائیڈن کی حلف برداری سے قبل مزید پُر تشدد مظاہروں کا اندیشہ ہے: ایف بی آئی

Updated: January 13, 2021, 9:57 AM IST | Agency | Washington

متنبہ کیا کہ واشنگٹن ہی نہیں تمام ۵۰؍ ریاستوںمیں ایسے مظاہروں کا امکان ہے، امریکی دارالحکومت میں نیشنل گارڈس کے ۱۵؍ہزار جوانوں کی تعیناتی کو منظوری

Joe Biden - Pic : PTI
جو بائیڈن ۔ تصویر : پی ٹی آئی

امریکہ کی  عالمی شہرت یافتہ تفتیشی ایجنسی ’ایف بی آئی ‘ نے متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن سمیت  تمام ۵۰؍ ریاستوں میں  جوبائیڈن  کی حلف برداری تک پر تشدد مظاہروں کی ممکنہ منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ رخصت پذیر صدر کے حامیوںکی جانب سے مزید پرتشدد مظاہروں  کے اندیشے کو دیکھتے ہوئے نیشنل گارڈس کو واشنگٹن ڈی سی میں ۱۵؍ہزار جوانوں کی تعیناتی کا اختیار ردیا گیاہے۔اس  کے ساتھ ہی واشنگٹن  کے تاریخی مقامات سیاحوں کیلئے  ۲۴؍ جنوری  تک  بند کر دیئے  گئے ہیں۔اس بیچ جوبائیڈن کی صدارت کی  افتتاحی تقریب کی تیاری کرنےوالی کمیٹی کا کہنا  ہے کہ اس  کا مرکزی موضوع’’متحدامریکہ‘‘ ہوگا۔  
      ایف بی آئی  کا کہنا  ہے کہ ۶؍ جنوری کو کیپٹل ہل پر ہونے والا حملہ ممکن ہے کہ ملک میں شورش کا محض نقطۂ آغاز ہو۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے وقت  اس طرح کے مزید حملوں   کا خدشہ ہے۔ ایک نیوز ایجنسی  کے مطابق  ایف بی آئی ایسے شواہد کا جائزہ لے رہی ہےجو ظاہر کرتے ہیں کہ کچھ گروپ  اقتدار کی منتقلی کے  موقع پر تشدد کو ہوا دے سکتے ہیں یا کسی مجرمانہ سرگرمی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ہوم لینڈسیکوریٹی  کے  سیکریٹریمستعفی

 کیپٹل ہل پر ہونےوالے حملے کو روکنے میں ناکامی کے بیچ ہوم لینڈ سیکوریٹی کے کارگزار سیکریٹری چیڈ وولف نے استعفیٰ دیدیا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں لکھے گئے مکتوب  میں کہا ہے کہ ’’میں  افسوس کے ساتھ یہ قدم اٹھارہاہوںحالانکہ میں موجودہ انتظامیہ کے اختتام تک اپنی خدمات دینا چاہتا تھا۔‘‘ واضح  رہے کہ  وولف کی تقرری قانونی پیچیدگیوں کا بھی شکار ہوگئی تھی ۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ  نامے میں عدالتی  فیصلے کا بھی حوالہ دیا ۔ وولف گزشتہ ۱۴؍ مہینوں سے ہوم لینڈ سیکوریٹی کے کارگزار سیکریٹری کے طور پر کام کررہے تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK