انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹوریزم کارپوریشن کے سربراہ نےخود جائزہ لیا۔ہدایات کے ساتھ سخت کارروائی کاانتباہ دیا۔ کمرشیل ڈپارٹمنٹ نے بھی جانچ پڑتال کے ساتھ کارروائی شروع کی۔
EPAPER
Updated: August 20, 2026, 11:34 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹوریزم کارپوریشن کے سربراہ نےخود جائزہ لیا۔ہدایات کے ساتھ سخت کارروائی کاانتباہ دیا۔ کمرشیل ڈپارٹمنٹ نے بھی جانچ پڑتال کے ساتھ کارروائی شروع کی۔
ایف ڈی اے کی کارروائی کا ریلوے میںبھی اثر دکھائی دینے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عملہ کےساتھ کینٹین اور اسٹال مالکان بھی خوفزدہ ہیں۔ اس کا اندازہ اس سے بآسانی کیا جاسکتا ہے کہ انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹوریزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی ) راہل ہمالین نے کیٹرنگ خدمات کا جائزہ لیا اور کھانے کے معیار، صاف صفائی اور سروس کا معیار دیکھنے کے ساتھ ممبئی - احمدآباد تیجس ایکسپریس میں سفر کرکے مسافروں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے دورانِ سفر فراہم کی جانے والی کیٹرنگ اور دیگر خدمات کے بارے میں مسافروں کی رائے بھی معلوم کی۔ اس پر ریلوے کا دعویٰ ہے کہ مسافروں کا جواب تسلی بخش تھا۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کیا آج ہم شندے کو نااہل قرار دے سکتے ہیں؟‘‘
اسی طرح آئی آر سی ٹی سی کے سربراہ ہمالین نے ممبئی کے اپنے دورے میں ممبئی سینٹرل میں جن آہاراورفوڈ پلازہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ان آؤٹ لیٹس کے مجموعی کام کاج کا بھی جائزہ لیا جس میں کھانے کے معیار، صاف صفائی، خدمات کی فراہمی اور مقررہ معیارات کی پابندی شامل ہے۔انہوں نے کرلا اور چمبور میں بیس کچن(جہاں سے ٹرینوں کو کھانا فراہم کیا جاتا ہے) کا بھی معائنہ کیا۔ معائنہ میں کھانے کی تیاری کے عمل، خام مال کی ہینڈلنگ، حفظان صحت اور صفائی کے طریقوں، کوالیٹی کنٹرول،اسٹوریج کی سہولیات اور آئی آر سی ٹی سی کے سیٹ کیٹرنگ کے معیارات کی پابندی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: جوہر یونیورسٹی پر اَب ای ڈی کا چھاپہ
آئی آر سی ٹی سی کے سربراہ نے تمام یونٹس کو ہدایت دی کہ وہ مزید بہتری لائیں تاکہ ریلوے مسافروں کو بہترین کیٹرنگ خدمات میسر آسکیں اور ان کے سفر کو مزید خوشگوار بنایا جاسکے۔ اس کے لئے پابندیٔ وقت کے ساتھ کچھ اہداف مقرر کئے گئے ہیں ، اس کے نفاذ کا جائزہ وہ خود لیں گے۔ممبئی میں معائنہ کے دوران گورَو جھا (گروپ جنرل منیجرآئی آر سی ٹی سی ویسٹ زون (ممبئی)، سندیپ دتہ( ایڈیشنل جنرل منیجر (کیٹرنگ) اور آئی آر سی ٹی سی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھئے: پی ایم کیئر فنڈ کے عدم استعمال پر تنقیدیں، پریانک کھرگے نے سفاکیت قرار دیا
سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے میں کارروائی
ویسٹرن ریلوے کے کمرشیل ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی باندرہ ، گرانٹ روڈ، مرین لائنس اورکچھ اور اسٹیشنوں پر دکانوں اور اسٹال والوں پر ضابطہ شکنی، ناقص معیار اور صاف صفائی میںکمی پائے جانے کے سبب کارروائی کی گئی ہے۔ ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او ونیت ابھیشیک کے مطابق ’’ کھانے پینے کی اشیاء کا معیار اور صاف صفائی وغیرہ کے تعلق سے جومعیار اورضابطہ مقرر کیاگیا ہے ،اس کی خلاف ورزی ناقابل برداشت ہے۔ اس لئے سبھی کو انتباہ بھی دیا گیا ہےاوریہ بھی واضح کیا گیا ہےکہ یہ کارروائی جاری رہے گی۔‘‘