• Sun, 11 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف ڈی اے کی مہم میں شدت، ۱۰؍ اداروں پر کارروائی

Updated: October 11, 2026, 5:03 PM IST | Staff Reporter | Mumbai

جےجے اسپتال کی سینٹرل کینٹین کےعلاوہ اسلام جمخانہ کے ہماکیٹررز پر بھی کارروائی کی، متعدد خامیاں پائی گئیں

Operations are underway under the leadership of Tukaram Mundhe. Photo: INN
تکارام منڈے کی قیادت میں کارروائیاں جار ی ہیں۔تصویر: آئی این این
مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی کھانے پینےکی چیزوںکی دکانوں ، ہوٹلوں اور کینٹینوں پر ہونے والی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کو ایف ڈی اے نے ۱۰؍ کھانے پینے کی دکانوں پر کارروائی کی۔معائنہ کے دوران ان اداروں میںحفظان صحت کے اُصولوں کی متعدد خامیاں پائی گئیں۔ جن میں کچن میں گندگی، کیڑوں کی موجودگی، ناکافی ریفریجریشن اور خوراک کا غلط ذخیرہ شامل ہے ۔
ایف ڈی اے کی کارروائی کا سامنا کرنے والے اداروں میں مرین لائنس پر واقع اسلام جمخانہ میں خدمات فراہم کرنے والا ہما کیٹررز اور نواب جوس سینٹر بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ جے جے اسپتال کی سینٹرل کینٹین اور ابرار گروسری اسٹور کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ۔
ولے پارلے میں سنگھوی کالج آف انجینئرنگ میں کارپوریٹ ہاسپیٹلٹی سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے کھانے پینے کے ادارہ پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ۔ دیگر ادارے جن کے لائسنس معطل کئے گئے ان میں سانتا کروز کے لنکنگ روڈ پر لا پنوز پیزا آؤٹ لیٹ، چرنی روڈ پر نارائن ڈوسا اور گرگام میں گولڈن اسٹار ریستوراں شامل ہیں۔
ایف ڈی اے کے معائنہ کے نتائج کے مطابق ، مذکورہ ادارے بنیادی خوراک کی حفاظت اور حفظان صحت کے معیارات کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے۔ انسپکٹرز نے کچن کی گندی دیواروں ،چھتوں، ٹوٹے ہوئے فرش اور چوہوں، مکھیوں اور کاکروچ کی موجودگی کی اطلاع دی۔ کچھ کچن میں صفائی کے مناسب نظام الاوقات اور کیڑوں پر قابو پانے کے مناسب اقدامات کی بھی کمی تھی جبکہ ریفریجریشن کا درجہ حرارت ناکافی پایا گیا ۔ معائنے میں خام اور پکے ہوئے کھانے کے ساتھ پکے ہوئےویج اورنان ویج پکوان کا ذخیرہ کرنے کے نامناسب طریقوں کو بھی نشان زد کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK