• Sun, 11 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرائمری ہیلتھ سینٹروں پر بھی ذہنی بیماری کے علاج کی سہولت کا اعلان

Updated: October 11, 2026, 5:04 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

عالمی یومِ ذہنی صحت کی مناسبت سے وزیر صحت وزیر پرکاش آبٹکرکا وعدہ۔ ریاست میں ذہنی بیماریوں کے علاج کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کا عزم

Maharashtra Health Minister Prakash Abtkar during the meeting. Photo: INN
مہاراشٹر کے وزیر صحت پرکاش آبٹکر میٹنگ کےد وران۔ تصویر: آئی این این
سنیچر ۱۰؍اکتوبر کو عالمی یوم ذہنی صحت منایاگیا ، اسی مناسبت سے مہاراشٹر کے وزیر صحت پرکاش آبٹکر نے اعلان کیا ہے کہ ذہنی بیماریوں سے متاثرہ شہریوںکو علاج کی سہولت مہیا ہو سکے اس لئے ان کے گھر کے قریبی پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں او پی ڈی کی بنیاد پرنظم کیا جائے گا۔ ایک جائزہ میٹنگ میں انہوں ریاست میں ذہنی بیماریوں کے علاج کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کا عزم بھی کیا ۔ 
اس ضمن میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں درج ذیل معلومات دی گئی ہے:
 ہیلپ لائن پر ۳ ؍لاکھ ۲۷ ؍ہزار سے زائد فون
ریاستی محکمہ صحت کے مطابق ذہنی تناؤ، پریشانی اور ڈپریشن سے متعلق رہنمائی کیلئے  ۲۴ ؍گھنٹے دستیاب قومی ہیلپ لائن(نمبر: ۱۴۴۱۶) پر سال ۲۳۔۲۰۲۲ء  سے اپریل ۲۰۲۶ء کے دوران ۳ ؍ لاکھ ۲۷ ؍ ہزار سے زائد فون موصول ہوئے ہیں۔
پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی)پر علاج
ذہنی صحت کی خدمات عوام تک آسانی سے پہنچانے کیلئے رہائشی علاقوں میں واقع پرائمری ہیلتھ سینٹروں کی سطح پر ’من شکتی کلینک‘ قائم کئے جا رہے ہیں جہاں مریضوں کی ابتدائی جانچ، کاؤنسلنگ اور علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
یادداشت کی کمزوری (ڈیمنشیا) کیلئے کلینک
بڑھتی عمر کے ساتھ یادداشت کے مسائل کا شکار بزرگوں کے لئے’سمریتیدوش کلینک‘ کے ذریعے خصوصی او پی ڈی خدمات دی جا رہی ہیں جن سے ہر سال ۴۵؍ ہزار سے زائد شہری مستفید ہورہے ہیں۔
 
 
غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون
ذہنی صحت کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے آدتیہ برلا ایجوکیشن ٹرسٹ، ایکلویا فاؤنڈیشن اور شردھا فاؤنڈیشن جیسی فلاحی تنظیموں کا تعاون بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔
’من سنواد‘ مہم
ذہنی بیماریوں سے وابستہ سماجی بدنامی (سٹیگما) کو دور کرنے اور اس موضوع پر کھل کر بات چیت کرنے کیلئے  ’’من جاگرتی‘‘ اور’’من سنواد‘‘ جیسی خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔
محکمۂ صحت کےا علامیہ میں کیا گیا ؟
اس ضمن میں ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مینٹل ہیلتھ سروسیز ایکٹ۲۰۱۷ءکے مطابق ذہنی بیماری میں مبتلا افراد کے حقوق، وقار اور رازداری کا تحفظ کرنا ضروری ہے۔ دماغی صحت کے مسائل کو نظر انداز کئے بغیر صحیح وقت پر مدد حاصل کرنا اور ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنا ضروری ہے۔ وزیر صحت پرکاش آبٹکر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایساسماج بنانے کیلئے پہل کریں جو ذہنی صحت کے بارے میں آگاہ اور حساس  ہو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK