جمعرات کی شب تقریباً ساڑھے ۸؍ بجے انواری نامی ایک فیری بوٹ جس میں تفریح کرنے والے ۳۴؍ افراد سوار تھے، میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بوٹ کی رسی اینکر میں پھنسنے سے وہ بیچ سمندر میں بند پڑ گئی۔
بیچ سمندر میں خراب ہوجانے والی کشتی کوگیٹ وے آف انڈیا کی جیٹی پر لایا جارہا ہے۔ تصویر: آئی این این
جمعرات کی شب تقریباً ساڑھے ۸؍ بجے انواری نامی ایک فیری بوٹ جس میں تفریح کرنے والے ۳۴؍ افراد سوار تھے، میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بوٹ کی رسی اینکر میں پھنسنے سے وہ بیچ سمندر میں بند پڑ گئی۔ بعد ازیں قلابہ پولیس کی پیٹرولنگ بوٹ اور دیگر فیری بوٹس کی مدد سے اسے گیٹ وے آف انڈیا پر لایا گیا اور اس میں سوار افراد کو صحیح سلامت اتارا گیا۔
سیاحت کیلئے انواری نامی فیری بوٹ میں سوار ۳۴؍ افراد اور بوٹ کے ۴؍ اسٹاف ممبروں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب گیٹ وے آف انڈیا سے ایک سو ۵؍ نوٹیکل مائل پر اچانک رسی کے اینکر میں پھنسنے سے بوٹ خراب ہوگئی۔ اس کی اطلاع پر کشتی میں سوار افراد میں سراسیمگی پھیل گئی۔ رات ساڑھے ۸؍ بجے ہونے والے اس حادثہ سے متعلق قلابہ پولیس کے پیٹرولنگ پر موجود پولیس ابھیجیت شندے اور پولیس نائک ایس گوراوکو اطلاع ملی جس کے بعد انہوں نے مذکورہ بوٹ کے آس پاس دیگر فیری بوٹ کے ملاحوں سے رابطہ قائم کیا اور فوری مدد کے لئے پہنچنے کے احکامات جاری کئے۔ پولیس اور آزاد ہند نامی فیری بوٹ کے مالک جنید ملا اور دیگر نے فوراً اس بوٹ کو ٹوئنگ کرکے رات ساڑھے ۱۰؍ بجے گیٹ وے آف انڈیا کی جیٹی نمبر ۲؍ پر لے آیا۔