اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے شہر اور مضافات کے تمام اہم تعلیمی اداروں میںبڑی بڑی کمپنیاں امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔
EPAPER
Updated: September 05, 2026, 11:33 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کی جانب سے شہر اور مضافات کے تمام اہم تعلیمی اداروں میںبڑی بڑی کمپنیاں امیدواروں کا انتخاب کریں گی۔
بے روزگار نوجوانوں کو براہ راست ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، ممبئی شہر،کی جانب سے ۲۹؍ستمبرکو پنڈت دین دیال اپادھیائے ورلڈ ریکارڈ ’روزگار مہاکمبھ مہاراشٹر‘ کا انعقاد کرے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سنیل پوار (ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ) نے ممبئی میں زیادہ سے زیادہ امیدواروں سے اس پروگرام کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:چین امریکہ کی اے آئی دوڑ قاہرہ تک پہنچ گئی، مصر کو اہم تزویراتی فیصلہ درپیش
روزگار میلہ کیلئے منتخب کئے گئے مراکز کے اہم شعبے مندرجہ ذیل ہیں:(۱) سینٹ زیویئرر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ، ماہم میں الیکٹرانکس اور آئی ٹی،۲) انجمن اسلام ( بائیکلہ ) میں انجینئرنگ، الیکٹرانکس، ریٹیل، ہاسپٹالٹی، آئی ٹی، آٹوموبائل، سول،میکانیکل، ہوم سائنس، ۳) سدھارتھ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس (فورٹ) میں بینکنگ اور فائنانس ، ۴)منی بین ایم پی شاہ ویمنس کالج ماٹنگا میں بینکنگ، اکاؤنٹنسی، فنانس، انشورنس، لاجسٹکس، شپنگ، آئی ٹی، ریٹیل، ای کامرس، ۵) جے ہند کالج(فورٹ) میںآئی ٹی، بینکنگ، ریٹیل، ای کامرس، سیاحت، ہاسپٹالٹی، کارپوریٹس، اسٹارٹ اپ اور گورنمنٹ کالج، ۶) گرو نانک خالسہ کالج ( ماٹنگا) میں بینکنگ، فائنانس ، ای کامرس اور ہاسپیٹلیٹی، ۷)انجمن اسلام انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپٹالٹی مینجمنٹ (فورٹ) میں بینکنگ، فنانس، ای کامرس، سیاحت اور ہاسپیٹلیٹی،۸) آل انڈیا ایسوسی ایشن آف انڈسٹریز (فورٹ) میں تمام سیکٹرس اور ایم ایس ایم ای،۹)بامبے ٹیکنیکل اسکول آف انجینئرنگ (گوریکاؤں) میں الیکٹرانکس او ر آئی ٹی اور ۱۰)ایم وی آئی آر ڈی سی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (فورٹ) میں ایم ایس ایم ای اور تمام شعبوں کیلئے روزگار میلہ لگایاجائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:ایف ایس ایس اے آئی کا سی جی فوڈ انڈیا کو ’’ویج بھوجیا نمکین‘‘کی پیداوار روکنے کا حکم
کلاس۱۰؍ ویں، ۱۲؍ ویں، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ اور دیگر پیشہ ورانہ مہارتوں کے حامل تمام اہل امیدوار اس میلے اور تربیت میں حصہ لے سکتے ہیں۔ امیدواروں کومندرجہ ذیل لنک:
https://forms.gle/vBTzRQKYBBuBT4em7
پر جا کر پری رجسٹریشن مکمل کرنی چاہئے تاکہ وہ مفت تربیت اورروزگار میلہ کا فائدہ اٹھا سکیں۔اس ٹریننگ کیلئے امیدواروں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ امیدواروں کو انٹرویو کی تیاری، کمیونیکیشن اسکل، پرسنلٹی ڈیولپمنٹ اور سافٹ اسکل کی پری ایمپلائمنٹ ٹریننگ دی جائے گی۔
ممبئی شہر اور اس کے آس پاس کی تمام نجی کمپنیاں، کارپوریٹ تنظیمیں، بینکنگ، ریٹیل، آئی ٹی، مینوفیکچرنگ اور سروس سیکٹر کے کاروباریوں کو مندرجہ ذیل لنک:
https://forms.gle/Mrz8Gc3ofqq37wwr6
پر اپنے اسٹیبلشمنٹ میں تمام خالی اسامیوں کا اندراج کرانا ہوگا۔ ممبئی شہر کے تمام تاجروں اور بے روزگاروں سے ضلع اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ گائیڈنس سینٹر، ممبئی سٹی نے’پنڈت دین دیال اپادھیائے ورلڈ ریکارڈ ایمپلائمنٹ مہاکمبھ‘ کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اسے نوجوانوں کیلئے روزگار حاصل کرنے کا سنہرا موقع قرار دیا گیا ہے۔