Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ : ارجنٹائنا اور مصر کے میچ میں وی اے آر کے فیصلے پر شدید تنازع، ماہرین برہم

Updated: July 08, 2026, 11:27 PM IST | Miami

مصر کے کوچ حسام حسن نےالزام لگایا کہ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ،میچ کے ریفریوں نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پرکئی ویڈیوز کے ذریعے ناا نصافی کی نشاندہی کی جارہی ہے

Mohamed Salah and his teammates were surprised not to get a penalty.
محمد صلاح اور ساتھی کھلاڑی پنالٹی نہ ملنے سے حیرت زدہ رہ گئے ۔

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف ۱۶؍(پری کوارٹرفائنل) کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں دفاعی چمپئن ارجنٹائنا نے مصر کو ۲۔۳؍سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت ارجنٹائنا نے یہ میچ تو جیت لیا لیکن میچ کے بعد اصل بحث ایک متنازع وی اے آر (ویڈیو  ریفری) فیصلے پر چھڑ گئی ہے جس نے مصر کو ایک یقینی برتری سے محروم کر دیا۔
تنازع کیا تھا؟
 میچ کے دوران جب مصر کو ۰۔۱؍کی برتری حاصل تھی تو محمد صلاح کے ایک بہترین پاس پر مصری کھلاڑی مصطفیٰ زیکو نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔ تاہم، مصری ٹیم کا جشن اس وقت ادھورا رہ گیا جب ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر نے وی اے آر کے اشارے پر اس گول کو منسوخ کر دیا۔دوبارہ دکھائے جانے والے مناظر (ری پلے) کے مطابق، مصر کے اس کاؤنٹر اٹیک شروع کرنے سے پہلے، ارجنٹائنا کے پنالٹی ایریا کے باہر مروان عطیہ کا پاؤں ارجنٹائنا کے دفاعی کھلاڑی  مارٹنیز کے پاؤں پر آیا تھا اور انہوں نے شرٹ بھی کھینچی تھی۔ اسی وجہ سے گول منسوخ کیا گیا۔ 
قانون کیا کہتا ہے؟
 قوانین کے مطابق وی اے آر پروٹوکول کے تحت ہر گول سے قبل اٹیکنگ پوزیشن فیز کا جائزہ لینا لازمی ہے۔ اگر گول سے پہلے اسی تسلسل میں کوئی فاؤل ہوا ہو تو گول منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ اگرچہ قانونی طور پر یہ فیصلہ درست قرار دیا جا سکتا ہے، لیکن فٹ بال پنڈتوں اور ماہرین نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ماہرین کا کیا کہنا ہے ؟
 اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق برطانوی گول کیپر اور فاکس اسپورٹس کے تجزیہ کار روب گرین نے سخت الفاظ میں کہاکہ ’’۱۰۰؍ گز دور کسی کے پیر پر انگلی آ جانے کی وجہ سے  وی اے آر کو فٹ بال میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ریفری نے خود اس ٹکر کو دیکھا تھا اور فاؤل نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ایک شاندار جوابی حملے پر ہونے والے گول کو اس طرح رد کرنا کھیل کی روح کے خلاف ہے۔‘‘ مشہور کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی جیمی کیراگھر نے بھی اس فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ میچ پریمیر لیگ، لا لیگا یا کسی اور بڑی ٹیم کا ہوتا تو وی اے آر کے بعد بھی اسے گول ہی برقرار رکھا جاتا۔
مصری کوچ شدید برہم 
 میچ کے بعد مصری ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آرگنائزرس اور میچ آفیشلز پر سنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نےکہاکہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، ہم ناانصافی کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے الزام لگایاکہ ارجنٹائنا کے آخری گول سے پہلے مصر کو ایک پنالٹی ملنی چاہئے تھی جسے وی اے آر نے چیک تک نہیں کیا۔ شاید فیفا چاہتا تھا کہ عالمی چمپئن اور لیونل میسی ٹورنامنٹ میں برقرار رہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK