• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’’رف اینڈ ٹف کنیا‘‘ کو بالی ووڈ کی بھرپور پذیرائی، اداکار ہیتن کمار فلم انڈسٹری کے مشکور

Updated: November 24, 2026, 3:09 PM IST | Mumbai

گجراتی سنیما کی معروف شخصیت اور اداکار ہیتن کمار نے اپنی فلم کو بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی گجراتی فلم کو ہندی فلم انڈسٹری کی جانب سے اس قدر پذیرائی ملنا نہایت خوش آئند اور غیر معمولی بات ہے۔

Film Poster.Photo:INN
فلم پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

گجراتی سنیما کی معروف شخصیت اور اداکار  ہیتن کمار  نے اپنی فلم   کو بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں، فلم سازوں اور ہدایت کاروں کی جانب سے ملنے والی محبت اور حمایت پر دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی گجراتی فلم کو ہندی فلم انڈسٹری کی جانب سے اس قدر پذیرائی ملنا نہایت خوش آئند اور غیر معمولی بات ہے۔ فلم کو ملنے والی حمایت نے نہ صرف اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ گجراتی سنیما کو قومی سطح پر نمایاں کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تبّو وائی آر ایف انٹرٹینمنٹ کی نیٹ فلکس سیریز ’’ٹنل مین‘‘ میں شامل

ہیتن کمار نے کہا کہ وہ اس بات سے بے حد خوش اور متاثر ہیں کہ بالی ووڈ نے ان کی فلم کو اتنی محبت دی ہے۔ ان کے مطابق گجراتی کامیڈی فلم کا وسیع پیمانے پر لوگوں تک پہنچنا اور ناظرین کو محظوظ کرنا پوری ٹیم کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری فلم ’’رف اینڈ ٹف کنیا‘‘ کو بالی ووڈ کی جانب سے ملنے والی محبت سے میں بہت زیادہ متاثر ہوں۔ یہ دیکھنا خوشی کی بات ہے کہ ہماری گجراتی کامیڈی فلم لوگوں میں مقبول ہورہی ہے اور انہیں تفریح فراہم کررہی ہے۔ پوری ٹیم ہندی فلم انڈسٹری کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ اس نے ہماری فلم کی حمایت کی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی پوری ٹیم نے اسے بہت محبت اور خلوص کے ساتھ بنایا ہے اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی ملک بھر کے ناظرین اسے پسند کریں گے۔ ہیتن کمار کے مطابق اس فلم کو جس طرح کی پذیرائی مل رہی ہے، وہ بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے اور گجراتی فلم کے لیے یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔
’’رف اینڈ ٹف کنیا‘‘ کو بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ ان میں شروری، آیوشمان کھرانہ، امتیاز علی، ہنسل مہتا، انوپم کھیر، جھانوی کپور، اننیا پانڈے، شانایا کپور، سونم کپور، ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر، ہما قریشی، ادیتی راؤ حیدری اور ملائکہ اروڑا سمیت کئی نام شامل ہیں۔اس کے علاوہ منیش پال، ہیمیش ریشمیا، راکل پریت سنگھ، طاہرہ کشیپ، مکیش چھابڑا، رام مادھوانی اور جیکی بھگنانی جیسی شخصیات نے بھی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ناظرین کو اسے سنیما گھروں میں دیکھنے کی ترغیب دی۔ادیتی راؤ حیدری نے فلم کی شاندار شروعات اور کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے گجراتی کامیڈی فلموں کی تعریف کی۔ ملائکہ اروڑا نے بُرلا اسٹوڈیوز کی پہلی گجراتی فلم کی تیاری پر مبارک باد دی، جبکہ راکل پریت سنگھ نے اننیا برلا اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شروری نے فلم کو ہنسی اور تفریح سے بھرپور قرار دیا، جبکہ سونم کپور نے گجراتی کامیڈی فلموں سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’بگ باس ۲۰ ‘‘کے ’پروفیسر‘ میم ٹرینڈ میں لیورپول ایف سی کی انٹری

صرف بالی ووڈ ہی نہیں بلکہ گجراتی فلم انڈسٹری سے وابستہ کئی معروف فنکاروں نے بھی ’’رف اینڈ ٹف کنیا‘‘ کی حمایت کی ہے۔ ان میں پرتیک گاندھی، وشال جیٹھوا، منوج جوشی، ہیلی شاہ، جانکی بوڈیوالا، یش سونی، آروہی پٹیل، ملہار ٹھاکر اور جے ڈی مجیٹھیا شامل ہیں۔فلم کو ملنے والی اس مشترکہ پذیرائی کو گجراتی سنیما کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر فلم کی تشہیر اور تعریف سے علاقائی زبانوں کی فلموں کو وسیع تر ناظرین تک پہنچنے کا موقع مل رہا ہے۔ہدایت کار  یش ویشنو  کی اس خاندانی کامیڈی فلم میں ہیتن کمار، روی گوہل، یوکتی راندیریا اور نیلم پانچال اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی شیو پنڈت نامی ایک ایسے باپ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیٹی چھوی سے بے حد محبت کرتا ہے اور اس کی شادی کے معاملے میں حد سے زیادہ محتاط ہے۔جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بیٹی شادی کے لیے تیار ہے تو وہ ہونے والے داماد کو پرکھنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ ۳۰؍ دن تک اپنی بیٹی کے ہونے والے سسرالی گھر میں رہنے پہنچ جاتا ہے۔ اس کے بعد دو ضدی گجراتی خاندانوں کے درمیان دلچسپ بحث، نوک جھونک اور مزاحیہ واقعات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔فلم میں سسر اور داماد کے درمیان ہونے والی تکرار، خاندانی رشتوں کی پیچیدگیاں اور گجراتی طرزِ زندگی سے جڑے مزاحیہ لمحات کو پیش کیا گیا ہے، جو اسے ایک مکمل خاندانی تفریحی فلم بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK