• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ امتحان کے تعلق سےغلط دعویٰ پیش کرنے والی طالبہ پر جرمانہ

Updated: September 01, 2026, 4:29 PM IST | Ali Imran | Nagpur

طالبہ نے پہلے اپنا جوابی پرچہ دکھانے کی گزارش کی، پرچہ دیکھنے کے بعد کہا کہ مارکس درست ہیں، عدالت ناراض۔

Several cases related to the NET exam are pending in court. Picture: INN
نیٹ امتحان سے متعلق کئی معاملات عدالت میں زیر التواء ہیں۔ تصویر: آئی این این

نیٹ امتحان میں کم نمبر ملنے پر یہ کہہ کر عدالت سے رجوع کرنے والی طالبہ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے کہ اسے زیادہ مارکس ملنے چاہئے تھے اس لئے اس کا پرچہ دکھایا جائے۔ پرچہ دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ اسے درست نمبر ملے ہیں۔ طالبہ نے خود تسلیم کیا کہ اسے ملے ہوئے مارکس صحیح ہیں۔  

یہ بھی پڑھئے: امیت ٹھاکرے نے اسکول کے دفتر میں لگی نریندر مودی کی تصویر ہٹوائی

اطلاع کے مطابق ناگپور کی ایک طالبہ نے اپنی ماں کے ذریعے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ  میں ۷؍ اگست کو عرضی داخل کی تھی کہ ۱۶؍جولائی ۲۰۲۶ کو جاری کردہ نیٹ امتحان کے رزلٹ میں  اسے ۷۲۰ میں سے صرف ۱۶۰ نمبر ملے ہیں جو کہ غلط ہے۔ ممتحن نے  من مانی کی  اور اصل جوابی شیٹ میں درج جوابات کا صحیح اندازہ نہیں لگایا گیا۔ اس نے  مطالبہ کیا کہ اصل  جوابی شیٹ تصدیق کیلئے  پیش کی جائے۔ جب سماعت زیر التوا تھی، متعلقہ حکام نے طالب علم کو اصل  جوابی شیٹ د کھائی ۔ اصل جوابی شیٹ دیکھنے کے بعد طالبہ نے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت کو بتایا کہ ۱۶؍جولائی کی مارک شیٹ درست تھی اور ۷۲۰ میں سے اسے جو ۱۶۰ نمبر ملے ہیں وہ بھی صحیح  ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: یوپی میں الیکشن کی دستک، ایس پی ، بی ایس پی اور بی جےپی کی میٹنگیں

جسٹس انیل کیلور اور رجنیش ویاس کی بنچ نے طالبہ کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ متعلقہ اداروں پر اپنی ذمہ داری ٹھیک سے  ادا نہ کرنے کے الزامات بغیر کسی ٹھوس بنیاد کے لگائے گئے۔ عدالت نے ابتداء میں عدالت نے طالبہ پر ۵۰؍ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ تاہم، طالبہ ہونے کی وجہ سے ۲۵؍ہزار روپے کر دیا گیا۔ عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے والدہ کو ہدایت کی کہ وہ چار ہفتوں کے اندر یہ رقم عوامی بہبود کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ نیٹ امتحان سے متعلق کئی معاملے زیر التواء ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK