Inquilab Logo Happiest Places to Work

نرملا سیتارمن اور نڈا کیخلاف ایف آئی آرکا حکم، انتخابی بونڈ کے ذریعہ جبراً وصولی کا الزام

Updated: September 29, 2024, 10:08 AM IST | Bangalore

غیر سرکاری تنظیم جن ادھیکار سنگھرش پریشد کی شکایت پرمرکزی وزیر مالیات اور بی جے پی کے صدر کیخلاف یہ حکم بنگلور کی خصوصی عدالت نے دیا ہے

Finance Minister Nirmala Sitharaman
وزیر مالیات نرملا سیتا رمن

 یہاں خصوصی  عدالت نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمناور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے خلاف انتخابی بونڈ کے ذریعے  جبراً وصولی کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم سے بی جے پی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بنگلور میں عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے یہ حکم انتخابی بونڈ کے ذریعہ جبراً وصولی کے الزام میں دیا ہے۔ اس سلسلے میںغیر سرکاری تنظیم جن ادھیکار سنگھرش پریشد (جے ایس پی) کے شریک صدر آدرش ایّر نے خصوصی عدالت میں شکایت درج کرکے مرکزی وزیر نرملا سیتارمن، جے پی نڈا اور دیگر کے خلاف کارروائی کا حکم دینے کی مانگ کی تھی۔ انہوں نے شکایت کی تھی کہ وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے ای ڈی کے ساتھ سازش کرکے تانبے اور ایلومینیم کی کانوں کی مالک کمپنیوں ویدانتا اور اسٹرلائٹ اور  فارما کمپنی اربندو فارما کو ڈرا دھمکا کر انتخابی بونڈ کے ذریعے جبراً وصولی کی۔ یہ وصولی ۸؍ ہزار کروڑ  روپے سے زائد کی ہے۔ واضح رہے کہ اربندو فارما کے ڈائریکٹر پی شرت چندر ریڈی کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا ۔ گرفتاری کے ۲؍ دن بعد ہی انہوں نے سرکاری گواہ بننے کی ہامی بھرلی تھی اور پھر انتخابی بونڈ خرید کر بی جے پی کو دیا تھا ۔ 
  نرملا سیتارمن کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجندر، بی جے پی لیڈر نلن کمار کتیل، مرکزی اور ریاستی بی جے پی دفاتر اور ای ڈی محکمہ کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK