• Thu, 26 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پی ایم مودی ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ کر ۱۰۰؍ ملین انسٹاگرام فالوورز عبور کرنے والے پہلے عالمی لیڈر بن گئے

Updated: February 26, 2026, 7:04 PM IST | New Delhi

وزیراعظم مودی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ قومی پالیسیوں کے اعلانات، بین الاقوامی مصروفیات، ذاتی لمحات اور انتخابی مہم کے پیغامات شیئر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا رہا ہے، جس کی وجہ سے ملکی اور عالمی سامعین کے ساتھ مضبوط ڈجیٹل تعلق قائم کرنے میں انہیں مدد ملی ہے۔

PM Modi. Photo: X
وزیراعظم مودی۔ تصویر: ایکس

وزیراعظم نریندر مودی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ۱۰۰؍ ملین (یعنی ۱۰ کروڑ) فالوورز کا سنگِ میل عبور کرنے والے پہلے عالمی سیاسی لیڈر بن گئے ہیں۔ مودی کی ڈجیٹل سیاسی رسائی ان کی ایک بڑی کامیابی بن کر سامنے آئی ہے۔ پی ایم مودی نے ۲۰۱۴ء میں انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔ تقریباً ۱۲ سال کے عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے فالوورز کی تعداد کے مقابلے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ اس وقت ٹرمپ کے انسٹاگرام پر ۲ء۴۳ ملین (۴ کروڑ ۳۲ لاکھ) فالوورز ہیں۔

اس کامیابی نے مودی کو انسٹاگرام پر دیگر ممتاز عالمی لیڈران سے کہیں آگے پہنچا دیا ہے۔ مودی اور ٹرمپ کے بعد، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے تقریباً ۱۵ ملین فالوورز ہیں۔ اس کے بعد برازیلی صدر لوئیز اناسیو لولا ڈی سلوا کا نمبر آتا ہے جن کے تقریباً ۴ء۱۴ ملین فالوورز ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے تقریباً ۶ء۱۱ ملین اور ارجنٹائنا کے صدر ہاویئر ملی کے تقریباً ۴ء۶ ملین فالوورز ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، مودی کے فالوورز کی تعداد اگلے پانچ بڑے عالمی لیڈران کے مجموعی فالوورز سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مودی کا اسرائیل دورہ: کنیسٹ خطاب، دفاعی معاہدے اور خصوصی اعزاز

وزیراعظم مودی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ قومی پالیسیوں کے اعلانات، بین الاقوامی مصروفیات، ذاتی لمحات اور انتخابی مہم کے پیغامات شیئر کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا رہا ہے، جس کی وجہ سے ملکی اور عالمی سامعین کے ساتھ مضبوط ڈجیٹل تعلق قائم کرنے میں انہیں مدد ملی ہے۔ ان کی پوسٹس اکثر لائکس، کمنٹس اور شیئرز کے ذریعے بھرپور عوامی توجہ حاصل کرتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے اکاؤنٹ کو سیاسی لیڈران کے فعال ترین اکاؤنٹس میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔

ہندوستان کے اندر بھی کئی سیاسی شخصیات کے انسٹاگرام پر نمایاں تعداد میں فالوورز ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امیت شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تقریباً ۳۰ ملین فالوورز ہیں جبکہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تقریباً ۱ء۱۶ ملین فالوورز ہیں۔ اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے انسٹاگرام پر ۶ء۱۲ ملین سے زیادہ فالوورز ہیں۔ کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کے تقریباً ۲ ملین اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے تقریباً ۶ء۲ ملین فالوورز ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی کنیسٹ میں ہنگامہ: مودی کے خطاب سے قبل اپوزیشن کا واک آؤٹ

مودی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ۱۰۰ ملین فالوورز مکمل ہونے کا یہ سنگ میل، وزیراعظم کے اسرائیل کے سرکاری دورے کے دوران حاصل کیا۔ اس دو روزہ دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ ’کنیسٹ‘ سے خطاب کیا جس کے بعد وہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں تقریر کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم بن گئے ہیں۔ انہیں ”اسپیکر آف دی کنیسٹ میڈل“ سے بھی نوازا گیا، جو اس ادارے کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ انہیں یہ اعزاز ہند-اسرائیل اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK