• Wed, 10 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ۷؍ منزلہ عمارت میں آتشزدگی،۲۲؍ افراد جاں بحق

Updated: December 10, 2025, 1:30 PM IST | Agency | Jakarta

بیشتر افراد جھلسنے کے بجائے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے،مہلوکین میں ۱۵؍خواتین بھی شامل ہیں۔

The fire in this 7-story building in Jakarta was so terrible that everything was destroyed. Picture: INN
جکارتہ کی اس ۷؍منزلہ عمارت میں آگ اتنی بھیانک تھی کہ سب کچھ تباہ ہوگیا ہے۔ تصویر:آئی این این
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی ایک  ۷؍منزلہ عمارت میں منگل کے روز خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم۲۲؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون کی بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو تیزی سے اوپر کے منزلوں تک پھیل گئی تاہم آگ لگنے کے حتمی اسباب جاننے کے لیے فارینسک لیباریٹری کی تحقیقات جاری ہیں۔سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے کہا کہ فورس اس واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے پرعزم ہے۔عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت لگی اور جب تک فائر فائٹرز جائے وقوع پر پہنچتے تب تک آگ پھیل چکی تھی۔
پولیس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پہلے ۱۷؍ بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر۲۲؍ ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں۱۵؍ خواتین بھی شامل ہیں۔جکارتہ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق کم از کم ۱۰۰؍ فائر فائٹرز اور ۲۹؍ فائر ٹرک آگ بجھانے کے کام میں شریک ہوئے۔ پولیس کےسربراہ نے بتایا کہ فائر فائٹرز اب عمارت کو ٹھنڈا کرنے اور متعدد منزلوں سے کثیف  دھواں صاف کرنے میں مصروف ہیں جس کے بعد دوبارہ سرچ آپریشن کیا جائے گا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زیادہ تر افراد جھلسنے کی بجائے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK