Inquilab Logo

دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میںآتشزدگی

Updated: June 14, 2021, 8:22 AM IST | New Delhi

۵۰؍ سے زائدجھوپڑیاںخاکستر،کوئی جانی نقصان نہیں لیکن سیکڑوں بے گھر،آگ لگنے کا سبب معلوم نہیںہوسکا

A boy stands between the ashes of Rohingya refugees. (Picture:PTI)
روہنگیا پناہ گزینوں کے خاکستر ہوچکے خیموں کے بیچ کھڑا ایک لڑکا۔(پی ٹی آئی )

 جنوب مشرقی دہلی میں کالندی کنج میٹرو اسٹیشن  کے قریب لگنے والی آگ میں۵۳؍ جھوپڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ روہنگیا  مسلم پنا ہ گزینوں کے کیمپوں میںلگنے والی اس آگ سے سیکڑوں بے گھر ہوگئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا  ۔ اتوار کے روز عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔
  محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا اور فائر ڈپارٹمنٹ کو اس بارے میں رات ۱۱؍ بجکر ۵؍ منٹ پر اطلاع ملی تھی۔ عہدیدار نے بتایا کہ آگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کالندی کنج میٹرو اسٹیشن کے قریب مدن پور کھدر کے مقام پر ۵؍ فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیج دیا گیا، سہ پہر۳؍ بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔
 پولیس نے بتایا کہ روہنگیا کیمپ میں فون کے ذریعے آگ لگنے کے بارے میں پی سی آر (پولیس کنٹرول روم) کو اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس مدن پور کھادر کے کنچن کنج پر موقع پر پہنچ گئی تھی۔ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جنوب مشرقی) آر پی مینا کا نے کہا کہ۵۶؍ جھوپڑیاں  خاکستر ہو گئیں جن میں تقریباً ۲۷۰؍ روہنگیا پناہ گزین رہ رہے تھے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آگ کیوں اور کیسے لگی، مناسب قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

rohingya Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK