Inquilab Logo Happiest Places to Work

’بھارت جوڑ و یاترا‘ کی پہلی سالگرہ کا جشن

Updated: September 08, 2023, 9:06 AM IST | pune

’ بھارت جوڑو یاتراکے ایک سال مکمل ہونے پرریاست بھر میں ریلیا ں اور جلوس ، ناندیڑ میں پریس کانفرنس ، اشوک چوان کی شرکت

It is the first anniversary of `Bharat Jodo Yatra`.
’ بھارت جوڑو یاترا ‘کی پہلی سالگرہ کی ہیں ۔

: ’ بھارت جوڑو یاترا‘کے ایک سال مکمل ہونے پر ریاست کے مختلف حصوں میں کانگریس نے کارکنوں جشن منایا۔ اس دوران  ریاست کے تمام اہم شہروں میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔   کانگریس لیڈروں نے  عوام کو ’بھارت  جو ڑو یاترا‘ کی اہمیت کا احساس دلایا ۔  اس یاتر ا کی پہلی سالگرہ پر ریاست کے اہم لیڈروں نے پریس کانفرنس بھی کی ہے جن میں سے ایک اہم پریس کانفرنس ناندیٹر میں ہوئی جس سے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان نے خطاب کیا ۔
    سینٹرل کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے  ناندیڑ میں پارٹی کے رابطہ دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،’’ بڑھتی مہنگائی سے عوام پریشان ہیں لیکن مودی حکومت کواس کی کوئی فکر نہیں ۔ ایسے میںعام لوگوں کی پریشانیوں کم کرنے اور ملک میں بڑھتی ہوئی نفرت کو محبت میں تبدیل کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ سال کشمیر سے کنیا کماری تک بھارت جوڑو یاترا نکالی تھی۔جمعرات کوہزاروں کلومیٹر لمبی اس پیدل یاترا   کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے، اسی  مناسبت سے   مہاراشٹر کانگریس کمیٹی  نے ریاست گیر بیداری مہم  چلائی۔ ‘‘اشوک چوان  نے  مزیدکہا،’’ گیس سلنڈر جس کی قیمت کانگریس کی زمانے میں ۴۵۰؍ روپے کے آس پاس ہوا کرتی تھی ۔  مودی حکومت نے اس کو بڑھاتے بڑھاتے ۱۱؍ سو سے زائد کردیا ہے اور اب اس میں صرف دو سو روپے کی کمی کرکے’بہت بڑا احسان جتانے کی کوشش کی جارہی  ہے ۔ لوگوں کو مودی حکومت کی چال بازیاں سمجھ میں آنے لگی ہیں اور اب لو گ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں ۔‘‘
 انڈیا الائنس میں’ ونچت بہوجن اگھاڑی ‘کو کیوں شامل نہیں کیا جارہا ہے؟   نمائندۂ انقلاب کے اس سوال کے جواب میں اشوک چوان نے کہا،’’ انڈیا الائنس میں پرکاش امبیڈ کر شامل ہونا چاہتے ہیں ۔یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ میری بھی یہ خواہش ہے کہ انڈیا الائنس میں ونچت بہوجن اگھاڑی کو شامل کیا جائے۔ انڈیا الائنس میں چونکہ کئی پارٹیاں شامل ہیں، اس لئے تمام پارٹیوں کے   مشورے سے کام کیا جارہا ہے ۔ ونچت بہوجن اگھاڑی اگر انڈیا الائنس میں شامل ہونا چاہتی ہےتو اس کا ایک طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق انہیں ہم  انڈیا کا حصہ بناسکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ہم انہیں معلومات دیں گے ۔‘‘ اشوک چوان نے یہ بھی کہا ،’’ کانگریس کے لئے ملک میں سازگار ماحول بنتا جارہا ہے۔‘‘  ادھر ناگپور ، پونے ، دھولیہ ، اورنگ آباد ،  مالیگا ؤں ، اکولہ ،  جالنہ ، بیڑ ،  ایوت محل ، گڑ چرولی ،بلڈانہ  ،  ا حمد نگر ، بھنڈار ہ ،چندر پور ، جلگاؤں ، کولہاپور ، شولا پور ، لا تو ر اور دیگر اضلاع میں بھی پہلی سالگرہ پرریلیاں نکالی گئی ۔     

congress Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK