مرکزی وزیر کھیل نے’عالمی یوم اساتذہ‘ کے موقع پرفٹ انڈیا سائیکل کے ۴۳؍ ویں ا یڈیشن کی قیادت کی۔
EPAPER
Updated: October 06, 2025, 1:57 PM IST | Agency | New Delhi
مرکزی وزیر کھیل نے’عالمی یوم اساتذہ‘ کے موقع پرفٹ انڈیا سائیکل کے ۴۳؍ ویں ا یڈیشن کی قیادت کی۔
مرکزی وزیر کھیل ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ نے اتوار کی صبح یہاں میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ’عالمی یوم اساتذہ ‘(۵؍ اکتوبر)کے موقع پر فٹ انڈیا سائیکل کے ۴۳؍ ویں ایڈیشن کی قیادت کی۔ یہ تقریب ملک بھر میں ۱۰؍ ہزار ۵۰۰؍ مقامات پر بیک وقت منعقد کی گئی ۔ فٹ نس ڈرائیو نے ایک ہزار سے زیادہ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا جن میں دہلی کے اساتذہ، کھلاڑی، فٹ نس کے رہنما افراد اور نوجوان شامل تھے۔ شرکاء میں اولمپک میڈلسٹ ابھیشیک نین، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے ایک اہم رکن، شطرنج کے لیجنڈ تانیہ سچدیو، ابھرتے ہوئے جیولن تھرووَر سچن یادواور ہندوستان کے پش اپ مین روہتاش چودھری شامل تھے ۔ اس تقریب میں اساتذہ کے لیے وقف ایک جاندار اسٹریٹ پلے، یوگا سیشن، روپ جمپنگ، فٹ نس گیمز اور بچوں کی شرکت کا زون بھی شامل تھا۔
اس موقع پر ڈاکٹر منڈاویہ نے اس پہل کو ایک حقیقی ملک گیر تحریک قرار دیتے ہوئے کہا’’ اس تحریک کے ذریعے ہر اتوار کو۱۰؍ ہزار ۵۰۰؍ مقامات پر لاکھوں شہری خود کو فٹ رکھنے کے لیے سائیکل چلاتے ہیں۔ یہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کے وضع کردہ فٹ انڈیا ویژن کا جشن بن گیا ہے ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا’’اگر ہر شہری ایک گھنٹہ بھی جسمانی سرگرمی کیلئے وقف کرے تو ہندوستان ایک ترقی یافتہ مضبوط، صحت مند اور متحدہ ہندوستان کے خواب کی طرف آگے بڑھے گا۔ ‘‘ اتوار کے پروگرام میں بہت سے اساتذہ نے حصہ لیا اور طلبہ کے ساتھ زندگی میں توازن برقرار رکھنے کا پیغام عام کیا۔مرکزی وزیر کھیل کے بقول’’ سائیکل کے پیڈل ہمیں زندگی کا سب سے بڑا سبق سکھاتے ہیں۔ ہم صرف توازن برقرار رکھ کر ہی آگے بڑھتے ہیں یہ توازن زندگی کی بنیاد ہے اوریہ فٹ نس سے آتی ہے۔‘‘