Inquilab Logo

نل بازار اور بھنڈی بازارمیں نیم فوجی دستے کا فلیگ مارچ

Updated: May 22, 2020, 9:52 AM IST | Agency | Mumbai

مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر بھیجی گئی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف ) میں شامل سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف) ۴؍ روز قبل ممبئی پہنچ چکی تھی ۔ پیر کو شہر کے مختلف علاقوں میں ۵؍ میں سے ۳؍ ٹکڑیوں کو تعینات کردیاگیا تھا

Paramilitary Force - Pic : Inquilab
نیم فوجی دستے کے جوان فلیگ مارچ کررہے ہیں۔ تصویر : انقلاب

مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر بھیجی گئی سینٹرل آرمڈ پولیس فورس (سی اے پی ایف ) میں شامل سینٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف)  ۴؍ روز قبل ممبئی پہنچ چکی تھی ۔ پیر کو شہر کے مختلف  علاقوں  میں  ۵؍ میں سے ۳؍ ٹکڑیوں کو تعینات کردیاگیا تھا ۔  بدھ کی رات نیم فوجی دستہ نے نل بازار ، بھنڈی بازار اور دھاراوی کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں پولیس کے ساتھ فلیگ مارچ کیا  ۔واضح رہے کہ نیم فوجی دستہ کو ممبئی پولیس کے اہلکاروں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے  اور کام کے بڑھتے بوجھ کے سبب  لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قابو پانے کے لئے طلب کیا گیا ہے ۔
 ممبئی پولیس کے ایک سینئر افسر کے بقول نیم فوجی دستہ کی آمد اور ان کے موجودگی سے ممبئی پولیس کے ان جوانوں کو بھی راحت ملے گی جو ۲۴؍ گھنٹے مسلسل ڈیوٹی دینے پر مجبور تھے ۔مذکورہ بالا دستہ نہ صرف نظم و نسق قائم کرنے پر مامور کیا گیاہے بلکہ شرپسندانہ اور مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پانے کے لئے بھی اس دستہ کا استعمال کیا جائے گا۔موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ بالا نیم فوجی دستہ کو زون  ۱ ، ۲؍ ۳؍۵؍ ۶؍ اور ۹؍ میں تعینات کیا جاچکا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK