• Tue, 02 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ملک کے کئی حصوں میں سیلابی کیفیت، ایک دن کی بارش میں دہلی جل تھل

Updated: September 01, 2025, 11:13 PM IST | New Delhi

قومی راجدھانی میں ۱۵؍ سال کا ریکارڈ ٹوٹا، یوپی کے ۱۵؍اضلاع میں تیز بارش کا انتباہ، ہریانہ میں یلو اور اورینج الرٹ، اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈ،۲؍ ہلاک

Roads in Delhi have become like ponds due to rain
دہلی میں بارش کی وجہ سے سڑکوں کی حالت تالاب جیسی ہوگئی ہے

موسم باراں رخصت ہونے کو ہے لیکن   جاتے جاتےاپنی کچھ تلخ یادیں چھوڑ جانا چاہتا ہے۔ اِس وقت ملک کی کئی ریاستیں سیلابی کیفیت سے دوچار ہیں۔ دہلی شہر ایک دن کی بارش میں  پانی پانی ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں اگست کے ماہ میں ۱۵؍ سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی ہے۔  دن کے وقت ہی وہاں اندھیرا چھا گیاتھا۔  
 اسی طرح محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے ۱۵؍ اضلاع میں تیز بارش اور ہریانہ کے ۲۲؍ اضلاع میں یلو اور اورینج الرٹ جاری کیا ہے ۔ اسی درمیان اتراکھنڈ میں لینڈ سلائیڈ کے ایک واقعے میں ۲؍ افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ پنجاب میں بھی سیلاب سے برا حال ہے۔ یہاں فصلیں بری طرح تباہی ہوگئی ہیں۔مرکزی زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جلد ہی شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے اور کسانوں کو درپیش بحران اور چیلنجوں کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
 چنڈی گڑھ میں پیر کی صبح سے ہورہی مسلسل بارش کے سبب عام زندگی متاثر ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ۲۴؍گھنٹوں تک مسلسل بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ نے کہا ہےکہ ہریانہ سے مانسون شروع ہوا ہے جس کا اثر چنڈی گڑھ،پنجاب،ہماچل پردیش اور جموں کشمیر تک دیکھنے کو ملے گا۔
 دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں بھاری بارش کے باعث پیر کو جمنا ندی  کا پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے دریا کے کنارے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK