• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان اورامریکہ کے تجارتی معاہدے پر گفتگوکا سلسلہ دراز

Updated: September 02, 2025, 7:33 PM IST | New Delhi

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان نے پہلے ہی آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، ماریشس، برطانیہ اور چار یورپی ممالک کے گروپ ای ایف ٹی اے کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

Piyush Goyal.Photo:INN
پیوش گوئل۔ تصویر:آئی این این

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ دونوں  کے درمیان اب تک مذاکرات کے پانچ دور مکمل ہو چکے ہیں۔ بہت کچھ ہو چکا ہے اور بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان دوسرے ممالک کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے بھی کر رہا ہے۔ یورپی یونین، چلی، پیرو، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور عمان جیسے ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر کام ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے:سیبی نے بوٹ کمپنی کے آئی پی او کو منظوری دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان پہلے ہی آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، ماریشس، برطانیہ اور چار یورپی ممالک کے گروپ ای ایف ٹی اے کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور چین کے تعلقات بتدریج معمول کی طرف بڑھ رہے ہیں، جیسے جیسے سرحدی مسائل حل ہوں گے، تناؤ میں کمی کا فطری نتیجہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ہندوستان  اور امریکہ اس مسئلے کا حل تلاش کر لیں گے۔ یوکرین اور روس کی جنگ میں  ہندوستان  روس کو کوئی مالی مدد نہیں دے رہا ہے۔
  ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے پر مارچ سے بات چیت جاری ہے۔ اب تک مذاکرات کے ۵؍ دور مکمل ہو چکے ہیں۔۲۷؍ اگست سے۵۰؍ فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکی ٹیم نے مذاکرات کے اگلے دور کے لیے اپنا دورۂ  ہندوستان  ملتوی کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ۲۵؍ اگست سے ہونا تھا۔ مذاکرات کے چھٹے دور کے لیے ابھی تک کوئی نئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK