• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیٹ کمنس زخمی،محدود اوورس کے میچوں سے باہر

Updated: September 02, 2025, 7:59 PM IST | Melbourne

آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نومبر میں شروع ہونے والی گھریلو ایشیز سیریز کی تیاری کے دوران آرام کریں گے کیونکہ اسکین میں ان کی کمر کی ہڈی میں کھنچاؤ پایا گیا ہے۔

Pat Cummins. Photo:PTI
پیٹ کمنس۔ تصویر: آئی این این

آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس نومبر میں شروع ہونے والی گھریلو ایشیز سیریز کی تیاری کے دوران آرام کریں گے کیونکہ اسکین میں ان کی کمر کی ہڈی میں کھنچاؤ پایا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ کمنس کو مزید نگہداشت اور بحالی کی ضرورت ہے، اسی لیے انہیں اکتوبر میں نیوزی لینڈ اور اکتوبر نومبر میں ہندوستان کے خلاف محدود اوورس کی سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:یانک سنر نے یو ایس اوپن میں کمزوری کا مظاہرہ نہیں کیا

یہ مسئلہ ویسٹ انڈیز کے حالیہ دورے اور ورلڈ ٹیسٹ  چمپئن شپ فائنل کے بعد باقاعدہ جانچ کے دوران سامنے آیا۔ بورڈ نے واضح کیا کہ اسکین میں فریکچر تو نہیں پایا گیا لیکن کھنچاؤ اتنا شدید ہے کہ آرام اور ری ہیب لازمی ہے۔ نومبر۲۰۲۱ء میں کپتانی سنبھالنے کے بعد۳۲؍ سالہ کمنس نے آسٹریلیا کے لیے زیادہ تر ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے صرف دو ٹیسٹ میچ انجری کے باعث چھوڑے اور ٹیم نے ان کی قیادت میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا، انگلینڈ میں ایشیز برقرار رکھی اور پچھلے سال ون ڈے ورلڈ کپ بھی جیتا۔ حالیہ یوکے اور کیریبین ٹور میں چار ٹیسٹ میچوں میں۹۵؍ اوور سے زائد بولنگ کرنے کے بعد انہیں کمر درد کا سامنا کرنا پڑا۔
اگرچہ کمنس آسٹریلیا کے سب سے زیادہ پائیدار کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں، لیکن ان کا کریئر ابتدائی دنوں میں کمر کی انجریوں سے متاثر رہا ہے۔ ۲۰۱۱ء کے شاندار ڈیبیو کے بعد وہ بار بار اسٹریس فریکچر کا شکار ہوئے، جس سے ان کی واپسی میں کئی سال لگے  تاہم۲۰۱۷ء کے بعد وہ ٹیم کا مستقل حصہ بنے اور انگلینڈ کے خلاف گزشتہ۲۰؍ ٹیسٹ میچوں میں سے صرف ایک میں باہر رہے۔ اگر وہ پرتھ میں ایشیز کے پہلے میچ تک مکمل فٹ نہ ہو پائے، تو ان کی جگہ اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ کو شامل کیا جا سکتا ہے، جبکہ کپتانی کی ذمہ داری عارضی طور پر اسٹیو اسمتھ سنبھالیں گے  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK