Inquilab Logo

سعودی عرب میں سیلابی صورتحال ، مزید بارش اور بر ف باری کی پیش گوئی

Updated: January 02, 2023, 2:42 PM IST | Riyadh

جدہ ، رابغ ، باحہ، قصیم ، مدینہ منورہ، الجوف، حائل اور ریاض کے بعض علاقوں میں بارش کی توقع، تبوک اورالجوف میں بر ف باری کا امکان

A scene of rain in the Baha region; Photo: SPA
باحہ منطقہ میں بار ش کا ایک منظر؛ تصویر : ایس پی اے

   سعودی عرب میں سیلابی صورتحال بر قرار ہے ۔ اسی دوران  مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر  سے آئندہ جمعہ تک  ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  بیان میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ  منطقہ   کے ساتھ ساتھ جدہ ، رابغ  ، باحہ، قصیم ، مدینہ منورہ، الجوف، حائل اور ریاض کے بعض علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔قومی مرکز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے منگل اور بدھ کو تبوک کے بالائی علاقے اورالجوف و شمالی حدود کے بعض علاقوں میں برف باری کی بھی توقع ہے۔ ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع  نے اتوار سے  جاری   بارش کے پیش نظر شہریوں اورغیرملکیوں سے احتیاط کی اپیل کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آئندہ بھی مکہ  منطقہ بارش کی زد میں رہے گا۔ مکہ مکرمہ، جدہ، رابغ، طائف، الجموم، الکامل، بحرہ، خلیص، اللیث، القنفذہ، العرضیات، اضم، مدینہ منورہ، ینبع، وادی الفرح، خیبر، العلا، ریاض  منطقہ کے بعض علاقے باحہ، قصیم، شرقیہ اور حدود الشمالیہ کے کئی علاقے متاثر ہوں گے۔ یاد رہے کہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف کے محکمۂ تعلیم نے موسم کی تبدیلی  کے  سبب اتوار کو مکہ  منطقہ، جدہ، طائف، رابغ اور خلیص کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس دوران  آن لائن تدریس ہوئی۔ متعلقہ حکام بارش سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے سرگرم ہیں۔ مقامی  شہریوں اور تارکین وطن کو گھروں سے انتہائی ضرورت کے تحت ہی نکلنے کی تنبیہ کررہے ہیں۔ بارش کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر کی تاکید کی جا رہی ہے۔
  ادھر طائف میونسپل کارپوریشن نے   سوشل میڈیا میں بارش کے  سبب گاریوں کے ڈوبنے کے ویڈیو  کوبے بنیاد  بتایا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق   میونسپل کارپوریشن نے کہا  کہ مذکورہ ویڈیو۴؍ سال پہلے کا ہے۔ہمیں ویڈیو دیکھ کر حیرت ہوئی ہے۔ آخر حالیہ بارش سے اس کا کیا تعلق ہے؟ویڈیوان دنوں شیئر کر کے یہ بتایا جارہا  ہے کہ حالیہ بارش میں گاڑیاں ڈوب گئی ہیں جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔مذکورہ ویڈیو شارع شہار کا ہے اور یہ مذکورہ علاقے میں نکاسی آب کے منصوبے سے پہلے کا ہے۔حالیہ بارش میں نکاسی آب کے منصوبوں کوا چھے انداز سے  پورا کیا جارہا ہے ۔  اس میں کوئی دقت نہیں ہورہی ہے۔ اس سے شہریوں کو بھی سہولت ہورہی ہے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK