Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا میں سیلاب سے تباہی، ہزاروں افراد پھنس گئے، ۳؍افراد ہلاک

Updated: May 24, 2025, 1:40 PM IST | Agency | Sydney

آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارش کے سبب سیلاب سے ۳؍ افراد ہلاک اور ہزاروں افراد پھنس گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےجس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ 

Flooding in Port Macquarie, north of Sydney. Photo: AP/PTI
سڈنی شہر کے شمالی علاقے پورٹ میکوری میں سیلابی صورتحال کا منظر۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

آسٹریلیا کی جنوب مشرقی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شدید بارش کے سبب سیلاب سے ۳؍ افراد ہلاک اور ہزاروں افراد پھنس گئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےجس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ 
 ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے ہنٹر اور مڈ نارتھ کوسٹ شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں کئی دیہات مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک۵۹۰؍ افراد کوبچایا جا چکا ہے جن میں کئی افرادکو ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھتوں سے نکالا گیا۔ حکام کے مطابق ۵۰؍ ہزار سے زائد افراد کو انخلاء کی تیاری کا حکم دیا گیا ہے جبکہ۱۴۰؍فلڈ وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سیلاب میں ۹؍ ہزار ۵۰۰؍ سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں اور۱۰۰؍ سے زائد اسکول بند ہیں۔ کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہو چکی ہے۔ 
 مڈ نارتھ کوسٹ کا علاقہ کندل ٹاؤن مکمل طور پر دنیا سے کٹ چکا ہے۔ ایک نرس نِکول سموٹ نے بتایا کہ وہ۶۷؍بوڑھے افراد کی دیکھ بھال کر رہی ہیں اور امدادی ٹیموں کے ساتھ وہیں پھنسی ہوئی ہیں۔ ادھر طوفانی بارشوں کے باعث ماننگ دریا میں ۱۰۰؍ سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ 
  مقامی خاتون شیرینہ پیک کو بدھ کی رات دو بجے ان کے فارم ہاؤس سے نکالا گیا مگر ان کی تمام قیمتی اشیاء بہہ گئیں۔ 
 موسم کا حال بتانے والے ادارے کے مطابق جمعہ تک مزید ۲۰۰؍ ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے جس سے مزید خطرناک فلیش فلڈز آ سکتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK